A view of dense fog in Srinagar on Saturday as the summer capital recorded seasons coldest night with 0.1 minimum temperature.

کشمیر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ درج ،گزشتہ رات سرد ترین ریکارڈ

سرینگر//وادی کشمیر میں خشک موسم کے باجوودسردی کی شدت میں زبردست اضافہ درج ہو رہا ہے ۔سری نگر میں گذشتہ شب رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی۔جس کی وجہ سے لوگ صبح و شام کے اوقات کے دوران گھروں میں بیٹھنے کو ہی ترجیح دیتے ہیں جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر کئی علاقوں میں دُھند کی وجہ سے گاڑیوں کو سڑکوں پر چلنے پھیر میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے خشک موسم کے بیچ دن اور رات کی کے اوقات میںسردی میں شدید اضافہ ہو اہے جس کی وجہ سے لوگوں کو طرح طرح کے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ادھرسری نگر میں گذشتہ شب رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی۔ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں فی الوقت برف و باراں کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 19 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات رہی جب کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سری نگر میں ہفتے کی صبح دھند چھائی رہی جس کے باعث لوگوں کو گاڑیاں چلانے کے لئے ہیڈ لائٹس کا استعمال کرنا پڑا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم سے درجہ حرارت منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔