ٹرائبل پرائڈ ڈے 15 ؍نومبر کو منایا جائے گا

جموں//قبائلی امور کا محکمہ 15 ؍نومبر 2021 کو اعلان کردہ پہلے ٹرائبل پرائڈ ڈے کے موقع پر تقریبات کا اہتمام کرے گا جس میں تقریبات کا ایک ہفتہ طویل سلسلہ بھی منایا جائے گا جس کا اختتام پہلے جموں و کشمیر کے ادبی اور ثقافتی قبائلی میلے کے ساتھ ہو گا جس میں قبائلی ثقافتی ورثے کی بھر پور نمائش ہو گی ۔ وزیر اعظم کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے 15 نومبر کو ٹرائبل پرائڈ ڈے /قومی قبائلی دن کے طور پر اعلان کیا جو قبائل کے شاندار ثقافتی ورثے کو منانے اور آزادی کی جدوجہد میں ان کے کردار کو بھی یاد کرے گا ۔ قبائلی امور کی وزارت 15 نومبر سے شروع ہونے والے قبائلی پرائڈ ہفتہ کے دوران مختلف اقدامات بھی اٹھائے گی ۔ قبائلی امور کے محکمہ کے سیکرٹری ڈاکٹر شاہد چودھری نے بتایا کہ محکمہ دیگر محکموں اور تنظیموں کے ساتھ مل کر 15 نومبر کو پہلا قبائلی فخر ڈے منائے گا ۔