ڈاکٹر سامون نے سکل ڈیولپمنٹ محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا

ڈاکٹر سامون نے سکل ڈیولپمنٹ محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا

جموں//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے سول سیکرٹریٹ جموں میں سکل ڈیولپمنٹ محکمہ کے کام کاج اور مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے سکل ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر اَفسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق مختلف اَمور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا جن میں ماڈل آئی ٹی آئی جموں کے لئے اِنسٹی چیوٹ مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل ، اِدارہ جاتی ترقیاتی فنڈ ( آئی ڈی ایف) کے لئے رہنما خطوط کو حتمی شکل دینا ، لنگویشنگ پروجیکٹوں کے تحت پولی تکنیک کیمپس کی تکمیل اور سٹرائیو پروجیکٹ کے تحت چار آئی ٹی لیبارٹریوں کا قیام شامل ہے۔میٹنگ میں کیپکس 2021-22 کے تحت جاری کاموں /نئے کاموں کی تکمیل ، کشتواڑ ، پونچھ ، ڈوڈہ ، رام بن ، اودھمپور اور کپواڑہ ضلع میں پولی تکنیک کے سول کاموں کی تکمیل ، سی ایس ایس ( سات آئی ٹی آئیز سٹرائیو کے تحت اور دو ماڈل آئی ٹی آئیز )کی عمل آوری کے طریقۂ کاراور پولی تکنیکوں او رآئی ٹی آئیز میں فیکلٹی کی نئی بھرتی پر بھی غور وخوض ہوا۔پرنسپل سیکرٹری نے سکل ڈیولپمنٹ محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے پی ڈبلیو ڈی کشمیر / جموں اور جے کے پی سی سی کے چیف اِنجینئران کو نئے تعمیر شدہ احاطے کی تعمیراتی کاموں میں تیزی لانے کے لئے ہدایات دیں تاکہ نئی تعمیر شدہ عمارتوں میں کلاسوں کو شروع کیا جاسکیں۔ڈاکٹراَصغر حسن سامون نے ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ مختلف عمل آوری ایجنسیوں کے مختلف کاموں کی طبعی و مالیاتی پیش رفت کو یقینی بنائیں تاکہ کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جاسکے۔اُنہوں نے محکمہ سکل ڈیولپمنٹ گزیٹیڈ ریکروٹمنٹ رولز کو اَپ ڈیٹ کرنے کے لئے ضروری اِقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی۔اِس سے قبل ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سدرشن کمار نے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور بنیادی ڈھانچے میں اِضافے کے علاوہ طبعی اور مالیاتی حصولیابیوں کے بارے میں جانکاری دی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر فائنانس ، ایس اِی ڈی اِفتخار حسین چوہان ، سپیشل سیکرٹری قانون منوج پنڈتا ، ایڈیشنل سیکرٹری آئی ٹی ڈاکٹر راجندر کھجوریہ ، ایڈیشنل سیکرٹری راجیش بسوترا، ایڈیشنل سیکرٹری ایچ اِی ڈی راکیش کمار ، چیف اِنجینئر پی ڈبلیو ڈی جموں منظور حسین ، رجسٹرار جے کے بی او ٹی اِی جتندر قیصر ، جی ایم جے کے پی سی سی جموں مشتاق احمد ونیل ، جے کے ایس ایس بی کے سیکرٹری سچن جموال شرکت کی اورکشمیر کے اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میںحصہ لیا۔