جموں//حکومت نے عوامی شکایات کے اِندراج کے لئے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں مخصوص ٹیلی فون لائنز قائم کی ہیں جن پر صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک کام کے دِنوں میں رابطہ کیا جا سکتا ہے۔اِس سلسلے میں جی اے ڈی کی جانب سے آج یہاں جاری کردہ ایک پبلک نوٹس کہا گیا ہے کہ لوگ اپنی شکایات 0194-2506115،0194-2506102،0194-2506111،0194-2506112 اور0194-2506144 اور پر درج کر سکتے ہیں۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام شکایات کے اِندراج کے لئے مذکورہ لینڈ لائنز کے کام کے حوالے سے ریاض الحق، اَنڈر سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے 0194-2506702پر بھی رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔دریں اثنا، تمام اِنتظامی سیکرٹری بھی اپنے متعلقہ سرکاری ٹیلی فون لائنوں پر روزانہ دوپہر 2.30 بجے سے 3.30 بجے تک کام کے دِنوں میں عوامی شکایات سننے کے لئے دستیاب ہوں گے۔










