97پانی جانچ لیبارٹریوں کا قیام،خواتین فیلڈ ٹیسٹنگ کیٹس سے لیس، تربیت بھی جاری
سری نگر// جموں کشمیر میںپانی کی معیاری فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے جل جیون مشن کے زیراہتمام جل شکتی محکمہ نے جموں و کشمیر میں پانی کی جانچ کرنے والی 97 لیبارٹریاں قائم کی ہیں۔ جل جیون مشن کے تحت کل مختص فنڈ کا2فیصدپانی کے معیار کی نگرانی اور جانچ کی سرگرمیوں پر اِستعمال کیا جانا ہے جس میں بنیادی طور پر محکمہ کی طرف سے لیبارٹری ٹیسٹنگ کے ذریعے پانی کے معیار کی نگرانی اور فیلڈ ٹیسٹ کٹس کا اِستعمال کرتے ہوئے مقامی پانی کے ذرائع کی جانچ کے ذریعے معاشرے کی طرف سے پانی کے معیار کی نگرانی شامل ہے۔ پینے کے پانی کے تمام ذرائع کا سال میں ایک بار کیمیائی آلودگی اور سال میں دو بار جراثیمی پیمائش پرکھنے کے لئے ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ جموں کشمیر میں پانی کے معیار کی نگرانی پر مقامی لوگوں کو بااِختیار بنانے کی خاطر محکمہ جل شکتی محکمہ نے ہر گائوں میں 5 اَفراد بِالخصوص خواتین کی شناخت اور تربیت کرنے کا مشن شروع کیا ہے۔ اس کمیٹی میں آشا کارکنان، صحت کارکنان، پانی سمیتی کے اراکین، اَساتذہ، سیلف ہیلپ گروپ کے اراکین، وغیرہ، گائوں کی سطح، سکولوں اور آنگن واڑی مراکز پر ’فیلڈ ٹیسٹنگ کیٹس‘ جراثیمی شیشیوں کا اِستعمال کرتے ہوئے پانی کے معیار کی جانچ کریں گے۔ جل جیون مشن کے ایک افسرکے مطابق، سب ڈویڑنل،بلاک لیبارٹریز اَپنے دائرہ اِختیار میں صد فیصدپانی کے ذرائع کی جانچ کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ایک بارکیمیائی پیمائش کے لئے اور دو بار جراثیمی پیمائش کے لیے (مون سون سے قبل اور بعد کے) سال میں، پانی کے معیار کے کم از کم 13 پیمانوںکا احاطہ کیا جاتا ہے اور مثبت آنے والے نمونوں کو فوری طور پر ضلع لیبارٹری میں بھیج دیا جاتا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ ضلعی لیبارٹریز ہر ماہ پانی کے 250 ذرائع نمونوں کی جانچ کرتا ہے (یعنی نیشنل مشن آئی ایم آئی ایس پر دستیاب روسٹر کے ہدف کے مطابق ایک سال میں 3ہزار)جس میں جغرافیائی طور پر پھیلے ہوئے تمام ذرائع کا احاطہ کیا جاتا ہے جس میں مثبت ٹیسٹ کئے گئے نمونے بھی شامل ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ کہ کم از کم پانی کے معیار کے 13بنیادی پیمانے پر سب ڈویڑن,بلاک لیبارٹری,موبائل لیبارٹری،ضلعی لیبارٹریوں پربھی مثبت جانچ شدہ نمونوں کو فوری طور پر ریاستی لیبارٹری کو بھیجا جاتا ہے۔اُنہوں نے کہا’’دیگر پیمانوںکی جانچ ضلعی سطح پر مقامی آلودگی کے مطابق کی جا تی ہے۔‘‘جل جیون مشن نہ صرف نل کے پانی کی باقاعدگی سے فراہمی کو یقینی بناتا ہے بلکہ پانی کے معیار پر بھی زور دیتا ہے۔ پانی کی فراہمی کے آپریشن کی نگرانی، پینے کے پانی کی حفاظت کی جانچ، بیماریوں کے پھیلنے کی تحقیقاتی عمل اور اَحتیاطی تدابیر کے لئے پانی کی جانچ اہم ہے










