سرینگر//وادی کشمیر میں 6روز قبل ہوئی برف باری اور بارشوں کے بعد وادی کشمیر میں درجہ حرات میں بہتری ریکارڑ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے تاہم صبح اور شام کے اوقات میں سردی کا قہر جاری ہے جبکہ سیاحتی مقام گلمرگ اور پہلگامیں درجہ حرات منتی تک پہنچ گیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں مقامات پر شدید سردی محسوس کی جا رہی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق وادی کشمیر24اکتو بر کے روز ہوئے بارشوں اور برف باری کے بعد سنیچر کے روز وادی کشمیر میں مسلسل تیسرے روز بھی پوری کشمیر میں کھلی دھوپ نکلی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں نے گزشتہ دنوں سے اچانک شروع ہوانے والی سردی سے چھٹکارا پایا ہے ۔اس دوران محکمہ موسمسیات نے بتایا شبانہ درجہ حرارت میں قدرے اضافہ درج ہونے سے لوگوں کو راحت نصیب ہوئی ہے۔واضح کہ گذشتہ ہفتے ہونے والی برف باری اور بارشوں کے بعد وادی میں سردی میں معمول سے زیادہ اضافہ درج ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 2.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔مشہور سیاحتی مقام پہلگام وادی کی سرترین جگہ رہی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.0ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی لوگوں نے جن گرم ملبوسات کو برف باری اور بارشوں کے بعد استعمال کیا تھا انہیں دوبارہ نکال کر ہلکے گرم ملبوسات استعمال کرنے کا کام شروع کیا ہے۔اس دوران وادی کشمیر کے متعدد علاقوں میں لوگوں ان سیبوں کو اتارنے کا سلسلہ پھر سے شروع کیا تھا جو برف باری کی وجہ سے درختوں سے اتار نے سے رہ گئے تھے ۔اس دوران جنوبی کشمیر کے شوپیان میں لوگوں برائی اور میوہ کو منڈیوں تک پہنچانے کا سلسلہ شروع کیا ہے تاہم شوپیان میں سردی کا اثر حالیہ برف کی وجہ سے زیادہ ہی محسوس کیا جارہا ہے ۔ادھروادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے جانے والے قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔دریں اثنا وادی کشمیر میں ہفتے کے روز دن بھر ہلکی دھوپ کھلی رہی جس سے لوگوں کو پارکوں، دکان کے تھڑوں اور صحںوں میں لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی دیہی علاقوں میں کسانوں نے اپنے کھیتوں اور باغوں میں دوبارہ کام کرنا شروع کیا ہے۔موسم سرما کے پیش نظر لوگوں کو اس کی سختیوں سے نمٹنے کے لئے تیاریوں میں مصروف دیکھا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 2 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا ہے۔










