اودھمپور میں این ایس ایس او کاسب ریجنل آفس قائم ہوگا

سری نگر//اِنتظامی کونسل کی ایک میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں اودھمپور میں دو کنال سٹیٹ اراضی کو سب ریجنل آفس نیشنل سیمپل سروے آفس (این ایس ایس او) کے دفتر کی عمارت تعمیر کرنے کے لئے مرکزی وزارت سٹیٹسٹکس اور پروگرام عمل آوری کے حق میں منتقل کرنے کو منظور ی دی۔اَراضی 13,20,000 روپے کی ادائیگی پر منتقل کی جائے گی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیران فاروق خان اور راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔فی الحال ، نیشنل سیمپل سروے آفس کے فیلڈ اوپریشن ڈویژن( ایف او ڈی ) کے جموں اور سری نگر میں اَپنے ریجنل دفاتر ہیں جن کے سب ریجنل آفس اودھمپور ، اننت ناگ اور بارہمولہ اَضلاع میں ہیں جو کرائے کی عمارتوںمیں رکھے گئے ہیں۔مناسب بنیادی ڈھانچہ سے ریجنل او رسب ریجنل دفاتر کا کھولنا پالیسی کی تشکیل اور اس پر عمل درآمد میں لوگوں کی شرکت کو مضبوط بنانے میں بہت اہم ثابت ہوگا۔