سری نگر//اِنتظامی کونسل ( اے سی ) کی میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں مختلف عوامی مقاصد کے لئے اراضی کو منتقل کرنے کے محکمہ ریونیو کی تجویز کو منظور ی دی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیران فاروق خان اور راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔اِنتظامی کونسل نے ضلع پلوامہ میں ایس ڈی پی او آفس / پولیس سٹیشن لیتر کی تعمیر کے لئے محکمہ پولیس کے حق میں 20کنال اراضی کی منتقلی کو منظور ی دی۔اِس کے علاوہ گائوں ’’ براہ‘‘ تحصیل شانگس، ضلع اننت ناگ ،گائوں ’’ جمو‘‘ تحصیل پہلگام ضلع اننت ناگ ، گائوں ’’ سبحان پہاڑی ‘‘ ،تحصیل بیج بہاڑہ ضلع اننت ناگ گائوں ’’آلوپورہ شیخ پورہ ‘‘، تحصیل کیگام ضلع شوپیاں گائوں ’’ زوورا بدر ہامہ‘‘، تحصیل شوپیاں ضلع شوپیاں ’’ اوکھو‘‘، تحصیل کا کا پورہ ضلع پلوامہ گائوں ’’ کدلہ بل‘‘ ،’’ضلع پلوامہ تحصیل پلوامہ اور گائوں’’ کوئل‘‘ تحصیل پلوامہ ضلع پلوامہ کے لئے 524 کنال 11مرلہ اراضی بٹالین کیمپنگ سائٹس کے قیا م سی آر پی ایف کے حق میں منتقل کرنے کو منظوری دی گئی۔سال 2021ء کے لئے مطلع کردہ اسٹامپ ڈیوٹی نرخوں کے مطابق ادائیگی کے عوض زمین منتقل کی جائے گی۔ یہ سی آر پی ایف اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو محفوظ اور مناسب رہائش فراہم کرے گی۔ مزید برآں، صوبہ کشمیر کے کپواڑہ، بارہمولہ اور بڈگام اضلاع میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ریلیف، رِی ہیبلٹیشن اور تعمیر نو کے محکمے کے حق میں 122 کنال کی منتقلی کو بھی منظوری دی گئی تاکہ پی ایم ڈیولپمنٹ پیکیج کے تحت تعینات کشمیری مائیگرنٹ کے لئے 1بی ایچ کے مکانات کی تعمیر کی جاسکے۔
توانائی، دفاع اور تجارتی سلامتی کے حوالے سے ہندوستان کی سرگرمیاں تیز، وزیر خارجہ یواے ای میں، مصری کی روانگی اتوار کو
مالیگاؤں کیس میں بری پروہت کو بریگیڈیئر کے عہدہ پر ترقی
مغربی بنگال میں بی جے پی حکومت سی اے اے کے نفاذ کو تیز کرے گی:مودی
ایران کو دنیا کے سب سے بڑے ’نیٹورک شَٹ ڈاؤن‘ کا سامنا، 1000گھنٹوں سے بند ہے انٹرنیٹ!
ایران جنگ معاملہ، ٹرمپ امریکی صحافیوں پر برس پڑے
لبنان سے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے
امریکہ:مارکو روبیو کے دفتر میں لبنانی اور اسرائیلی سفیروں کی ملاقات
’’مجھے معلوم ہے صدر کا کام کیا ہوتا ہے‘‘، 2028کے انتخابی میدان میں اترنے کو تیار سابق نائب امریکی صدر کملا ہیرس!
لفٹینٹ گورنر نے ایم اے اسٹیڈیم جموں سے ’’ ڈرگ فری جے اینڈ کے ‘‘ کیلئے تاریخی عوامی تحریک کا آغا کیا
جاوید ڈار نے رفیع آباد میں آبپاشی کی سہولیات اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیا










