مزیدافرادکو پوچھ تاچھ کیلئے بلایا جا سکتا ہے:ایس ایس پی
سری نگر//صوبہ جموں کے سانبہ ضلع میں ’قابل اعتراض نعرے‘ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 6، افراد کو حراست میں لیا گیا۔ایس ایس پی سانبہ راجیش شرما نے کہا کہ حراست میں لئے گئے لوگوں سے واقعہ کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید لوگوں کو پوچھ گچھ کیلئے بلایا جا سکتا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے منگل کو بتایا کہ جموں و کشمیر پولیس نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ کے بعد سانبہ ضلع میں لوگوں کے ایک گروپ کی طرف سے قابل اعتراض نعرے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد 6افراد کو حراست میں لیا ۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک مخصوص برادری سے تعلق رکھنے والے2درجن سے زائد افراد اتوار کی رات پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف جیت کا جشن مناتے ہوئے اور قابل اعتراض نعرے لگا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنرسانبہ انورادھا گپتا نے کہاکہ اس سلسلے میں 6افرادکو حراست میں لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ایس ایس پی سانبہ راجیش شرما نے کہا کہ حراست میں لئے گئے لوگوں سے واقعہ کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید لوگوں کو پوچھ گچھ کیلئے بلایا جا سکتا ہے۔










