لالچوک میں واقع پرتاب پارک میںڈورون کی آزمائش

لالچوک میں واقع پرتاب پارک میںڈورون کی آزمائش

اقلیتوں کے علاقوں کی فضائی نگرانی رکھی جائے گی: ڈی جی سی آر پی ایف

سری نگر/نعیم الحق /جمو و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے اقلیتوں کے علاقوں میں نگرانی بڑھانے کی غرض سے فضائی نگرانی رکھی جائے گی،جس کے لئے سرینگر میںسرینگر کے لالچوک میں واقع پرتاب پارک میںڈورون کی آزمائش کی گئی ہے ۔جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے سری نگر کے ان علاقوں جہاں اقلیتی طبقے کے لوگ رہائش پذیر ہیں، کی فضائی نگرانی کے لئے ایک ڈرون کو تیار کیا ہے جہاںاس ڈرون کی جمعے کے روز یہاں لالچوک میں واقع پرتاب پارک میں آزمائش بھی کی گئی۔اس موقع پر سی آر پی ایف کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز میتھیو اے جان نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جو سری نگر میں حالیہ واقعات ہوئے ان کی بنیاد پر جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے مل کر اس ڈرون بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ڈرون کو سری نگر کے ان علاقوں جن میں اقلیتی طبقے کے لوگ رہائش پذیر ہیں، کی نگرانی کے لئے استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ لالچوک اور متصل علاقوں کی بھی فضائی نگرانی رکھی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لالچوک میں پولیس اور سی آر پی ایف نے مزید ناکوں کو لگا دیا ہے تاکہ مشکوک افراد کی نقل و حمل پر کڑی نگرانی رکھی جا سکے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں نا معلوم بندوق برداروں نے اقلیتی فرقے سے تعلق رکھنے والے کئی افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے جس دوران یہاں پوری وادی میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ یہاں کام کر رہے غیر ریاستی مزدوروں کی ایک اچھی خاصی تعداد بھی یہاں سے فرار ہوئی ہے جبکہ حالیہ شہری ہلاکتوں کے بعد وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے ایک ہزار کے قریب نوجوانوں کو تقریباً حراست میں لیا گیا ہے جن میں متعدد پر پی ایس اے عائد کر کے بیرون ریاست کے جیلوں میںروانہ کیا گیا ہے ۔