DR.Hina mir

ماہر دانت ڈاکٹرحنامیرکو قومی سطح کے ایوارڈ سے نوازاگیا

سرینگر / /وادی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والی نوجوان ڈاکٹر حنامیر کوانڈین ایسوسی ایشن آف ہیلتھ کی جانب سے قومی سطح کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق ماہردانت ڈاکٹر حنا میر نے آل انڈیا ہیلتھ ڈنٹسٹری میں امتیازی پوزیشن حاصل کرکے وادی اور بالخصوص ضلع بانڈی پورہ کا نام روشن کیا ۔ڈاکٹر موصوفہ کوان کی صلاحیتوں اور تجربات کی داد دیتے ہوئے قومی اعزاز سے نوازا گیا ۔جس پر سماج کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے اشخاص نے ڈاکٹر حنامیر کی کامیابی اور اعزاز حاصل پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر موصوفہ نے ایک مخصوص شعبہ ( دانت ) میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے اور ان کے تجربات ومہارت سے اس شعبہ میں نئی جہت پید ا ہونے کی امید کی جاسکتی ہے ۔