مشیر فارو ق خان نے عیدمیلاد النبی ؐ کے موقعہ پر زیارت گاہ حضرت بل میں حاضری دی

سری نگر// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے درگاہ حضرت بل کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں عید میلاد النبی ؐ کے موقعہ پر نماز اَدا کیا۔مشیر فاروق خان نے سہ پہر زیارت گاہ پر حاضری دی اور وہاں عصر کی نماز اَدا کی ۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر میں اَمن ، ہم آہنگی اور خوشحالی کے لئے دعا کی اور عقیدت مندوں اور وقف حکام کے ساتھ بات چیت بھی کی۔اِس موقعہ پر مشیر موصوف نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے موئے مقدس کی زیارت بھی کی اور جموںوکشمیر کے لوگوں کی خیرو عافیت کے لئے دعا کی۔