سرینگر / /کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں اتار چڑھا کا سلسلہ جاری ہے جس کے چلتے کئی روز سے مثبت معاملات میںکمی آتے ہوئے جموںکشمیر میںمحض 93معاملات ہی درج ہوئے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 93نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 330834تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 21جبکہ کشمیر میں 72نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ساتھ ہی 104مریض شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں کئی روز بعد مثبت معاملات میںکمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ حکام کے مطابق اگرچہ گزشتہ 24گھنٹوں میں کوئی اموات نہیںہوئی ہے تاہم کیسوں میں اضافہ جاری ہے اور متاثرین میں بھی اضافہ جاری ہے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 93نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 330834تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 21جبکہ کشمیر میں 72نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ساتھ ہی 104مریض شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔ شفایابی میںتیزی اور 11اضلاع میںکوئی نیا کیس سامنے نہ آنے کے بعد فعال معاملات میںکمی آئی ہے جموںکشمیر میں اس وقت فعال معاملات کی تعداد ایک ہزار سے کم ہے ۔ ادھر جموںکشمیر کے 17اضلاع میں صد فیصدی کووڈ مخالف ٹیکہ کاری مکمل کی گئی ہے ۔










