بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار ، ممنوعہ مادہ ضبط

پونچھ میں حدمتارکہ پر پاکستانی زیر انتظام کشمیر کا شہری گرفتار

سری نگر//فوج نے پونچھ میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ایک شہری کو حدمتارکہ پار کرنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا ہے۔ کے این ایس کے مطابق جمعہ کو بلنوئی پونچھ میں حد متارکہ پر فوج نے مشکوک نقل و حمل دیکھی اور سرحد کے اِس پار آرہے ایک شہری مینڈھر دریا کے قریب حراست میں لے لیا۔ گرفتار کئے گئے شہری کا تعلق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے ہے اور اس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے کہ وہ کیوں بھارت کی حدود میں آیا ہے۔