بزم ادب گلمرگ کشمیرکے زیر اہتمام کھاگ بیروہ میں یک روزہ ادبی کانفرنس

بزم ادب گلمرگ کشمیرکے زیر اہتمام کھاگ بیروہ میں یک روزہ ادبی کانفرنس

سرینگر / /بزم ادب گلمرگ کشمیر کی طرف سے کھاگ بڈگام میں یک روزہ ادبی کانفرنس کا کیا گیا۔ کانفرنس دو نشستوں پر مبنی تھی۔موصولہ تفصیلات کے مطابق پہلی نشست میں بزم ادب گلمرگ کشمیر کا سالانہ میگزین 2021 ’’یارِشِہُل ‘‘ کی رسم اجرا ئی کی گئی اور دوسری نشست میں’’ماں ‘‘کے عنوان کے تحت ایک عظیم الشان محفل مشاعرہ منعقد ہوا۔محفل کی صدارت بزم ادب گلمرگ کشمیر کے صدر میر افروز افروز نے کی جبکہ ایوان صدرات میں روز نامہ تعمیل ارشاد کے مدیر ناظم نظیر ،بزم کے نائب صدر ہلال کشمیری،بزم کے سرپرست عبدالررشید شہباز اور عبدالاحد دلبرموجودتھے۔ مہمانوں کا استقبال پروگرام کے آرگنائزر محمد اکبر مجروح جن کے دولت خانے میں محفل کا انعقاد کیا گیا تھا نے خود کیا۔ اس موقعہ پر ناظم نظیر نے میگزین پر تبصرہ کیا جبکہ میر افروز افروز نے صدارتی خطبہ پیش کیا۔ بزم کے پبلیسٹی سیکرٹری عبدالمجید مجید ریشی کانلو نے میگزین کے اجراء کرنے پر سبھی ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بزم کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ پروگرام میں نظامت کے فرائض عبدالعزیز بیتاب نے انجام دی ۔ میڈیا کے نمائندے سید مدثر اور منیر احمد بھی پروگرام میں شامل تھے۔جبکہ اطراف واکناف سے آئے ہوئے شعرائے کرام اور تخلیق کاروں نے شرکت کرکے ماں کے عنوان پر اپنا کلام پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیا ۔