رام بن//سیکرٹری اِمداد باہمی محکمہ یشامدگل جو ضلع رام بن کی سیکرٹری اِنچارج بھی ہیں ، نے مختلف محکموں کی جانب سے ضلع کیپکس پلان ، نیشنل پروجیکٹوں ، کووِڈ تخفیفی اِقدامات اور مرکزی وزراء کے ضلع شیڈول دورے کے اِنتظامات کا ایک میٹنگ میں جائزہ لیا۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت الاسلام ، اے ڈی سی ہربنس لال ، سی پی او ڈاکٹر کستوری لال ، سی ایم او ، سی ای او، سی ایچ او، سی اے او ، سی اے ایچ او، ڈی ایس ایچ او ، جل شکتی کے ایگزیکٹیو اِنجینئران ، جے پی ڈی سی ایل ، آر اِی ڈبلیو ، پی ڈبلیو ڈی اور پی ایم جی ایس وائی کے علاوہ دیگر مختلف ضلع اور سیکٹورل اَفسران نے شرکت کی۔سیکرٹری نے ضلعی اِنتظامیہ کی طرف سے مرکزی وزراء کے ضلع کے دوران سے متعلق اِنتظامات، مختلف ترقیاتی منصوبوں پر شعبہ وار پیش رفت اور مالی اِمداد اور دیگر مستحقین پر مبنی سکیموں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا ۔سیکرٹری نے نیشنل ہائی وے فورلیننگ اور پروجیکٹوں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ضلعی اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ سڑک حادثات کو روکنے کے لئے ناشری سے بانہال تک تمام کمزور مقامات پر کریش بیریئر وں ، پیراپیٹس اور حفاظتی دیواروں کی فوری تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔ یشا مدگل نے محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ ضلع میں ٹیکہ کاری مہم کو تیز کر کے صدفیصد اہداف حاصل کئے جائیں۔ انہوں نے کووِڈ ٹیسٹنگ کی صورتحال اور آکسیجن اور دیگر ایمرجنسی ادویات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں ایگزیکٹریو انجینئران کو ہدایت دی کہ وہ ڈسٹرکٹ کیپکس پلان او رپی آر آئی کے تینوں درجوں کے ائیریا ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت تمام منظور شدہ کاموں کے ٹینڈرنگ کے عمل کو مکمل کریں۔سیکرٹری نے لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ ترجیحی شعبے کے قرضوں کی جلد ترسیل کو یقینی بنائیں بالخصوص پی ایم ای جی پی نوجوانوں کی بہتری کے لئے تمام مالی امداد کی سکیموںکو عملایا جائے۔انہوں نے چندر کوٹ میں سی پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے یاتری نواس پر ہونے والی پیش رفت اورراحت مراکز میں سہولیات کی دستیابی اور این ایچ 44 کے ساتھ شیلٹر شیڈوں کا بھی جائزہ لیا۔اِس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر نے ترقیاتی سرگرمیوں کاتفصیلی جائزہ پیش کیا جس میں ریلوے جیسے قومی منصوبے اور مختلف ایجنسیوں کے ذریعے عملانے جانے والے این ایچ 44 کی توسیع شامل ہیں۔اِس کے علاوہ ڈی سی نے سیکرٹری کو ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی تعمیری سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی۔انہوں نے جل جیون مشن کی عمل آوری اور آبی ذخائر کی بحالی کے منصوبے پر عمل درآمد کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔سیکریٹری نے افسران سے کہا کہ وہ ترقی میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے لئے ہم آہنگی اور لگن کے ساتھ کام کریں۔
’بھارت میں کوئی مسلمان نہ ہو‘ سوچنے والا ہندو نہیں رہے گا/ موہن بھاگوت
ریاستی درجہ واپس آئے گا، دفعہ 370 نہیں
پہلی بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی تیاریوں کا جائزہ
آمدنی کا خسارہ، رابطہ سڑکیں اور روزگار لداخ کی ترقی میں اہم چیلنجز
جموں و کشمیر میں آئندہ چند روز بارش اور گرج چمک کا امکان
ڈیجیٹل گرفتاری جیسے نئے فراڈ کے خلاف عدلیہ نے فعال کردار ادا کیا/ چیف جسٹس
لفٹینٹ گورنر نے شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے فاؤنڈیشن ڈے اور
جاوید ڈار نے لاڈورا میں زیارت حضرت نظام الدین ؒ کی باڑ بندی اور خوبصورتی کے کام کا سنگِ بنیاد رکھا
13 سال کی مسلسل محنت نے جموں و کشمیر کی شریا کو ایشین گیمز تک پہنچا دیا
منشیات کی آمدنی سے حاصل کردہ مکان پولیس نے منسلک کردیا










