سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بعد جنگجوئوں نے وسطی کشمیر کے چاڑورہ علاقے میں سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر ایک گرنیڈ پھینکا ہے جو پھٹنے سے رہ گیا ہے ۔تاہم واقعے کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو گھریرے میں لے کر تلاشی کارروائیاں تیز کر دی ہے ۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے موچھوہ چاڈورہ علاقے میں جنگجوئوںنے سی آر پی ایف کی پارٹی پر گرینیڈ پھینکا ،تاہم گرینیڈ نہیں پھٹاجس کی وجہ سے یہاں ایک حادثہ ٹل گیا ہے ۔اس دوران حملے کے بعدجنگجوئوںفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ علاقے کو سکیورٹی فورسز نے محاصرے میں لے لیا ہے اور تلاشی کارروائی بڑے پیمانے پر شروع کردی گئی ہے۔پی آر او سی آر پی ایف نے واردات کی تصدیق کی ہے۔ ایکافسر نے بتایا نامعلوم جنگجوئوںنے سی آر پی ایف پارٹی پر گرینیڈ حملہ کیا لیکن خوش قسمتی سے گرینیڈ پھٹا نہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے اور عسکریت پسندوں کی تلاش جاری ہے۔اسے قبل گزشتہ روز پلوامہ میں اسی طرح پولیس کی ایک گاڑی پر نا معلوم افراد نے گرنیڈ پھینکا جو نشانہ چوک کر پھٹ گیا ہے جس کے نتیجے میں یہاں دو غیر ریاستیوں سمیت4افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ خیال رہے گزشتہ ہفتے سرینگرکے چھانہ پورہ علاقہ میں ہوئے اسی طرح کے ایک گرینیڈ دھماکے میںدوخواتین سمیت 3 افرادمضروب ہوگئے تھے۔جبکہ صرف3 روز قبل خانیار میں پولیس سب انسپکٹر کو ٹارگٹ کلنگ کے دوران جاں بحق کیا گیا۔ سوموار کے روز ہی سیکورٹی فورسزنے بمنہ بائی پاس پر ایک سیمنٹ بیگ میں چھپائے گئے۶گرینیڈ برآمد کئے۔










