cricket pulwama

قومی کھیلوں کے دن پر پلوامہ میں کئی کھیل مقابلوں اور تقریبات کا انعقاد

سرینگر//کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کی جانب سے ضلع میں کئی مقامات پر تقریبات منعقد. تفصیلات کے مطابق کھیلوں کا قومی دن ہر سال میجر دھیان چند کی یاد میں منانا جاتا ہے۔ ہاکی کے لیجنڈ جنہیں کھیل کی تاریخ کا سب سے بڑا ہاکی کھلاڑی سمجھا جاتا ہے. جنوبی ضلع پلوامہ میں قومی کھیلوں کے دن کے موقع پر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب سے پانپورہ، ٹہاب، شادیمرگ، لوری گام ترال، کاکا پوراہ پلوامہ اور اونتی پورا کے علاوہ دیگر مقامات پر کھیل مقابلے اور ریلیاں منعقد ہوئے۔ جس دوران کھیلوں کی اہمیت کے بارے میں عام لوگوں کو آگاہ کیا گیا. نمائندے کے مطابق یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ نے اتوار کو ضلع پلوامہ کئی بلاکوں میں تقریبات کا اہتمام کرتے ہوئے قومی کھیلوں کا دن منایا اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ غزانفر علی کی ہدایات پر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹ پلوامہ نے کئی مقامات پر کھیل مقابلے اور ریلیاں منعقد کی اس حوالے سے پلوامہ کے پانپورہ بلاک میں مارشل آرٹ زون ٹہاب پلوامہ میں والی بال زون شادیمرگ میں بیڈمنٹن اور والی بال، کاکاپورہ پلوامہ میں کرکٹ، ترال کے لورگام میں والی بال اور اونتی پورا پلوامہ میں والی بال مقابلوں کا انعقاد کیا گیا نوجوانوں کی ایک بڑبڑی تعداد نے ان مقابلوں میں حصہ لے کر جوش و خرش کے ساتھ قومی کھیلوں کا دن منایا۔