کھیلو انڈیا یوتھ گیمز، 11 دسمبر سے تلنگانہ میں انعقاد

کھیلو انڈیا یوتھ گیمز، 11 دسمبر سے تلنگانہ میں انعقاد

نئی دہلی /ایجنسیز// تلنگانہ میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2026 کا انعقاد 11 تا 22 دسمبر عمل میں آئے گا۔ مرکزی وزیر کھیل منسکھ منڈاویہ نے مقابلوں کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ ان کھیلوں میں 27 مسابقتی زمروں کے تحت تقریباً 6 ہزار کھلاڑی حصہ لیں گے۔ حیدرآباد کے علاوہ کھمم، ہنمکنڈہ، کریم نگر، نظام آباد اور محبوب نگر میں بھی مختلف مقابلے منعقد ہوں گے۔ سافٹ بال پہلی مرتبہ میڈل مقابلوں میں شامل ہے جبکہ سیلنگ نمائشی کھیل ہوگا۔