سری نگر//نگین ٹور ٹریول ایسو سی ایشن ( این ٹی ٹی اے ) کے اشتراک سے ڈائریکٹوریٹ ٹوراِزم کشمیر نے راجباغ میں سیاحتی شعبے سے وابستہ مختلف اَفراد میں فوڈ کِٹس تقسیم کئے۔اِس موقعہ پر اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی شعبہ کووِڈ۔19 وبائی اَمراضٗ کی دوسری لہر کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثرہ شعبے میںشامل ہے۔این ٹی ٹی اے کے مخیر کاموں کی ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر ایتو نے غیر سرکاری آرگنائزیشن کی موجودہ بحران کے دوران اِمداد فراہم کرنے میں آگے آنے کے لئے سراہا۔










