سرینگر28فروری/ا// جموں وکشمیر میں خون خرابے کوروکنے کے لئے سٹیک ہولڈروں اور نو جوانوں کے ساتھ بات چیت کی وکالت کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر نے کہاکہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں ہے جموں و کشمیرکے لوگوں کو اسی طراپنی جدو جہد پر امن طریقے سے جاری رکھنی چاہئے جس طرح کسان اپنی جدو جہد جاری رکھتے ہو ئے ہیں۔اے پی ا ٓئی کے مطابق پی ڈی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے اس موقف کو پھر دہرایاکہ کشمیر مسئلے کو حل بات چیت میں مضمر ہے اگر بھارت پاکستان کے مابین حدمتارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول لائن پرجنگ بندی معاہدے پراتفاق ہوا ہے جو ایک خوش آ ئینداقدام ہے تو کیاوجہ ہے کہ جموں کشمیرکے لوگوں اور نوجوانوں کے ساتھ بات چیت نہیں ہو سکتی ہے۔سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ سٹیک ہولڈروں کے ساتھ بات چیت وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ جموں و کشمیرمیں خون خرابے کاجو ایک نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو اہے اس پر قابو پایاجاسکے۔سابق وزیرارعلیٰ نے کہاکہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں ہے اور تشدد برپاکرنے سے مزیدمسائل پیدا ہوتے ہیں جسکی جموں وکشمیراس وقت متحمل نہیں ہے۔انہوں نے جموں و کشمیرکے لوگوں پر زور دیاکہ وہ اسی طرح اپنی جدو جہد پر ُامن طریقیے سے جاری رکھے جس طرح ممالک کے کسان نہ ان کے ہاتھوں میں بندوق ہے نہ پھر بھی وہ پرامن طریقے سے پا س کئے گئے قوانین کوواپس لینے کے لئے جدو جہدجاری رکھے ہوئے ہے اور دنیا ان کے اس مطالبے کی طرف متوجہ بھی ہورہی ہے۔










