سرینگر/ 16فروری : دسمبر آخر تک ضلع کولگام میں مختلف بینکوں اور دیگر متعلقہ سرکاری محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے واسطے جموں وکشمیر بینک نے آج ضلع سطحی جائزہ میٹنگ(DLRC) کا انعقاد ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ کی قیادت میں کیا جس میں رواں مالی برس کے تیسرے سہ ماہی تک ضلع کریڈٹ پلان کے تحتعمل آوری کا جائزہ لیا گیا۔ لیڈ بینک آفس کولگام کی طرف سے منعقد اس میٹنگ میں ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر، چیف پلاننگ آفیسر، بینک کے کلسٹر ہیڈ کے علاوہ NABARD، مختلف بینکوں کے نمائندوں اور متعدد سرکاری محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر کولگام جی آر میر نے ضلع میں موجود بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے یہ جانکاری دیدی کہ ضلع میں بینکوں نے 1464.40کروڑ روپے کے سالانہ کریڈٹ پلان میں سے 686.31کروڑ روپے 33,529 افراد کو واگزار کئے ہیں جو کہ سالانہ نشانے کا 47فیصد ہے۔ مجموعی طور18.14فیصد اضافے کے ساتھ ضلع میں مجموعی قرضوں کا حجم 1529.84کروڑ روپے ہے اور مجموعی ڈپازٹ18.90فیصد اضافے کے ساتھ 2026.26کروڑ روپے ہیں جس سے ضلع کا کریڈٹ ڈپازٹ تناسب 75.50فی صد ہیجوکہ لازمی60فیصد سے تجاوز ہے۔ضلع میں ترجیحی سیکٹر قرضوں کا حجم 543.33کروڑ روپے ہے جبکہ غیر ترجیحی قرضوں کا حجم142.99کروڑ روپے ہے۔ آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت رواں مالی برس کے دسمبر تک بینکوں نے14522 افراد کو KCCکے تحت قرضے دئے ہیں جبکہ 5701ا فراد میں پشو پالن اور مچھلی پالن کیلئے قرضے واگزار کئے گئے ہیں۔پردھان منتری سرکھشا بیمہ یوجنا کے تحت 12686 اور6056 افراد کوپردھان منتیری جیون جیوتی یوجنا کے ذریعے فائدے پہنچائے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر نے تمام متعلقین کو زور دیکر کہا کہ سماجی تحفظ اسکیموں جیسے پرائم منسٹرس سرکھشا بیمہ یوجنا، جن دھن یوجنا اور جیون جیوتی بیمہ یوجنا سے عوام کو باخبر کرنے اور ان تک ان اسکیموں کے فوائد پہنچانے کیلئے وہ مزید تال میل سے کام لیں۔










