weather

کشمیر میں شدید سردی، پارہ نقطہ انجماد سے نیچے

آئندہ 10 روز تک خشک موسم کی پیشگوئی، 22 نومبر کے بعد راتیں مزید سرد ہوں گی

سرینگر / این این بی // شہر سرینگر اور دیگر قصبہ جات میں خشک موسمی صورتحال اور دن بھر کھلی دھوپ نکلنے کے نتیجے میں شبانہ درجہ حررات میں کافی کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے ۔ جمعرات کی شب بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت نقط انجماد سے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔ جس دوران شوپیان میں رات کا درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا، جو وادی میں اس رات کا سب سے کم درجہ حرارت رہا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں آئندہ تقریباً 10 روز کے دوران مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، تاہم 20اور 21 نومبر کو بعض علاقوں میں مختصر مدت کے لیے مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔نیشنل نیوز بیورو ( این این بی ) کے مطابق وادی کشمیر میں شبانہ ٹھنڈ کافی بڑھ گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات سے دستیاب درجہ حرارت کے اعداد و شمار میں سرینگر میں رات کا درجہ حرارت منفی 0.2 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں شہر میں رواں موسم سرما کی سرد ترین راتوں میں سے ایک محسوس کی گئی۔اسی طرح سے قاضی گنڈ میں رات کا درجہ حرارت منفی 0.8 ڈگری سیلشس جبکہ پہلگام میں پارہ منفی 2.8 ڈگری سیلشس تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پلوامہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.5 ڈگری، اننت ناگ میں منفی 1.4 ڈگری اور شوپیان میں منفی 3.4 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی کشمیر میں بھی سردی کی شدت برقرار رہی۔ بڈگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.5 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گاندربل میں یہ 0.7 ڈگری سیلشس رہا۔اسی طرح سے محکمہ موسمیات کے مطابق کپواڑہ میں پارہ منفی 1.3 ڈگری تک گر گیا، جبکہ بارہمولہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.0 ڈگری سیلشس ریکارڈ ہوا۔ شہرہ آفاق گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سیلشس جبکہ سونمرگ میں پارہ منفی 1.2 ڈگری تک گر گیا۔ جموں ڈویژن میں تاہم درجہ حرارت نقط انجماد سے کافی اوپر رہا۔ جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.8 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جموں ایئرپورٹ پر یہ 12.1 ڈگری سیلشس رہا۔لداخ خطے میں سردی کی شدت مزید زیادہ رہی۔ لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.2 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا، جو خطے میں سب سے کم درجہ حرارت رہا۔ادھر وادی کے متعدد علاقوں میں درجہ حرارت مسلسل نقط انجماد سے نیچے جانے کے باعث پانی کے نلوں، جھیلوں اور آبی ذخائر کے جم جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ شہریوں نے سردی سے بچاو ¿ کے لیے گرم ملبوسات اور ہیٹنگ آلات کا استعمال بڑھا دیا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں آئندہ تقریباً 10 روز کے دوران مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، تاہم 20اور 21 نومبر کو بعض علاقوں میں مختصر مدت کے لیے مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 19سے 28 نومبر تک جموں و کشمیر میں موسم عمومی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم 20 اور 21 نومبر کے دوران ایک مختصر بادل چھانے کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 20اور 21 نومبر کو کم سے کم درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری سیلشس تک معمولی اضافہ متوقع ہے، جس کے باعث رات کے اوقات میں جاری شدید سردی سے لوگوں کو عارضی طور پر کچھ راحت مل سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ آنے والے دنوں میں رات کے درجہ حرارت میں ممکنہ کمی کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سردی سے بچاو ¿ کے لیے مناسب انتظامات رکھیں۔دریں اثنا، موسم کے مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کے باعث آئندہ چند روز کے دوران کسی بڑے بارش یا برف باری کے مرحلے کا امکان فی الحال نظر نہیں آ رہا، تاہم 20 اور 21 نومبر کو مختصر ابرآلود موسم کے بعد موسم دوبارہ زیادہ تر خشک رہنے کی توقع ہے۔