نئے تعینات ہوئے چیف سیکرٹری سجن سنگھ یادو نے سول سیکرٹریٹ جموں میں وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی

نئے تعینات ہوئے چیف سیکرٹری سجن سنگھ یادو نے سول سیکرٹریٹ جموں میں وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی

جموں//نئے تعینات ہوئے چیف سیکرٹری ڈاکٹر سجن سنگھ یادو نے سول سیکرٹریٹ جموں میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ نے انہیں جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری کا عہدہ سنبھالنے پرمُبارک باد دِی۔دورانِ ملاقات وزیر اعلیٰ نے نئے تعینات چیف سیکرٹری کے ساتھ ترقیاتی ترجیحات سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اُنہوں نے ترقیاتی عمل میں تیزی لانے، اِنتظامی نظام کو مزید مضبوط بنانے اور جموں و کشمیر بھر میں عوامی خدمات کی مؤثر اور مقررہ وقت کے اندر فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔دورانِ گفتگو حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے، اہم ترجیحات سے متعلق مسائل کے حل اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے مربوط کوششوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر سجن سنگھ یادو نے 18 ؍نومبر کو جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری کا عہدہ سنبھالا ۔