وڈودرا/ایجنسیز// گجرات کی بی جے پی حکومت نے لوک سبھا کے رکن اور سابق کرکٹر یوسف پٹھان کو وڈودرا میں واقع 978 مربع میٹر متنازعہ اراضی الاٹ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ زمین ان کی رہائش گاہ سے متصل ہے۔ اس سلسلے میں شہر کی میونسپل کارپوریشن کو ضروری احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، تاہم یوسف پٹھان کو سرکاری اراضی کا قبضہ حاصل کرنے کی راہ ہموار کرنے کیلئے میونسپل کارپوریشن کی حتمی منظوری ابھی باقی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت ہوئی ہے جب رواں سال جون میں یوسف پٹھان سمیت ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے 20 ارکان پارلیمنٹ نے ممتا بنرجی کی قیادت والی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے نیشنل سٹیزنس پارٹی آف انڈیا (این سی پی آئی) میں شمولیت اختیار کی تھی۔ یہ ایک رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعت ہے۔یوسف پٹھان کی وڈودرا میں واقع رہائش گاہ کے قریب اس اراضی کی الاٹمنٹ کا معاملہ گزشتہ 14 سال سے زیر التوا تھا۔ 978 مربع میٹر اراضی کی تخمینی مالیت 20.53 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، یعنی فی مربع میٹر تقریباً 2.10 لاکھ روپے۔نیلامی کیلئے کم از کم بنیادی قیمت، جسے ’اپ سیٹ ویلیو‘ کہا جاتا ہے۔










