جموں سے دہلی جانے والی چار ٹرینیں منسوخ
سرینگر// یو این ایس / نادرن ریلوے نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں ٹریفک کے شدید دباو ¿ کے خدشے کے پیش نظر جموں ڈویژن سے نئی دہلی جانے والی چار ٹرینیں جمعہ کے روز منسوخ کردی ہیں۔منسوخ کی جانے والی ٹرینوں میں تین ٹرینیں شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا سے روانہ ہونے والی ہیں، جبکہ ایک ٹرین جموں توی سے نئی دہلی جانے والی راجدھانی ایکسپریس ہے۔ریلوے کے مطابق ٹرین نمبر 12446 شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا سے شام 7 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہونے والی تھی، جبکہ ٹرین نمبر 04082 کی روانگی رات 9 بجے مقرر تھی۔ دونوں ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیںاسی طرح جموں توی سے نئی دہلی جانے والی راجدھانی ایکسپریس ٹرین نمبر 12426، جو رات 9 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہونے والی تھی، اور شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا سے رات 11 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہونے والی ٹرین نمبر 22462 کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔نادرن ریلوے نے متاثرہ مسافروں کو متبادل سفری انتظامات کرنے اور اپنے سفر کی منصوبہ بندی اسی حساب سے کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ مسافروں کی رہنمائی کے لیے اہم ریلوے اسٹیشنوں پر ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیے گئے ہیں۔ریلوے نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ سفر شروع کرنے سے قبل ٹرینوں کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے نیشنل ٹرین انکوائری سسٹم (این ٹی ای ایس) ایپ چیک کریں یا ریلوے کی ہیلپ لائن نمبر 139 پر رابطہ کریں۔










