جموں و کشمیر میںمحکمہ صحت و طبی تعلیم کا باضابطہ حکمنامہ جاری
سرینگر// یو این ایس / جموں و کشمیر حکومت نے محکمہ آیوش میں تعینات 19 میڈیکل افسران کی خدمات کو نیم مستقل قرار دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت و طبی تعلیم کی جانب سے باضابطہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے جاری حکم نامہ نمبر 744-JK (HME) آف 2026 کے تحت ان افسران کی خدمات کو جموں و کشمیر سول سروسز (عارضی ملازمت) قواعد 1961 کے رول 3(1) اور 3-A(1) اور جموں و کشمیر سول سروس ریگولیشنز، جلد دوم کے شیڈول 9 کے تحت نیم مستقل قرار دینے کی منظوری دی گئی ہے۔یہ حکم ان میڈیکل افسران پر لاگو ہوگا جو جموں و کشمیر کے مختلف آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹرز، اے اے ایم آیوش مراکز اور دیگر سرکاری طبی اداروں میں تعینات ہیں۔حکم نامے میں شامل افسران میں ڈاکٹر سنجیت کمار، آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر سیسوان، کٹھوعہ؛ ڈاکٹر طارق احمد گنی، اے اے ایم بیاری، بانڈی پورہ؛ ڈاکٹر ریاض احمد ڈار، اے اے ایم آیوش تلگام، بارہمولہ؛ ڈاکٹر روپسی گپتا، گورنمنٹ آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر نانگا، سانبہ؛ ڈاکٹر اوم پرکاش، گورنمنٹ آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر ملکوت، ریاسی؛ اور ڈاکٹر نکھل مہاجن، گورنمنٹ آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر، سانبہ شامل ہیں۔دیگر افسران میں ڈاکٹر ومل شرما، گورنمنٹ آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر باگلدیرا، پونچھ؛ ڈاکٹر سنجے کمار کول، گورنمنٹ آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر راج پورہ، سانبہ؛ ڈاکٹر پونم کرہان، ناگروٹا پریتا، کٹھوعہ؛ ڈاکٹر جرنیل سنگھ، گورنمنٹ آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر ک ±تھر، جموں؛ ڈاکٹر نصرت کاووسہ، اے اے ایم آیوش شالیمار، سری نگر؛ اور ڈاکٹر محمد جمال بٹ، آیوش یونٹ، ایس ایم ایچ ایس اسپتال، سری نگر شامل ہیں۔حکم نامے میں ڈاکٹر مونا پراشر، اے اے ایم آیوش گھگوال، سانبہ؛ ڈاکٹر اجے کمار داس، آیوش اے ایم ایم باجا چریالہ، ڈوڈہ؛ ڈاکٹر روحیل جان، اے اے ایم آیوش پلوپورہ، سری نگر؛ ڈاکٹر سید عبدال شکور، گورنمنٹ یونانی اسپتال شالٹینگ، سری نگر؛ ڈاکٹر محمد علی اِن کاوا، اے اے ایم آیوش کہنو ±سا، بانڈی پورہ؛ ڈاکٹر شبیر احمد بھٹ، آیوش یونٹ، سب ڈسٹرکٹ اسپتال ہندواڑہ؛ اور ڈاکٹر ساریکا راج کماری، اے اے ایم آیوش شاہ آباد بہوفورٹ، جموں کے نام بھی شامل ہیں۔یہ حکم حکومت جموں و کشمیر کے محکمہ صحت و طبی تعلیم کے کمشنر سیکریٹری ایم راجو، آئی اے ایس کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ تاہم حکم نامے میں خدمات کو نیم مستقل قرار دیے جانے کے نتیجے میں کسی اضافی مالی فائدے یا دیگر سروس سے متعلق تبدیلی کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔










