جاوید رانا نے راجوری میں 1.31 کروڑ روپے مالیت کے جنگلات اور وائلڈ لائف منصوبو ں کا اِی ۔ اِفتتاح کیا او رسنگ بنیاد رکھا

جاوید رانا نے راجوری میں 1.31 کروڑ روپے مالیت کے جنگلات اور وائلڈ لائف منصوبو ں کا اِی ۔ اِفتتاح کیا او رسنگ بنیاد رکھا

ایکو پارکس ، فارسٹ چیک پوسٹ اور رینج آفس سے تحفظِ ماحول ، ایکو ٹوراِزم اور فیلڈ سطح کی نگرانی کے نظام کو تقویت ملے گی

سری نگر//وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا نے بدھل، تھانہ منڈی اور راجوری حلقوں میں محکمہ جنگلات و ماحولیات کے چار منصوبوں کا اِی۔اِفتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔یو ٹی کیپکس کے تحت مالی اعانت سے چلنے والے ان منصوبوں کی مجموعی لاگت 131.71 لاکھ روپے ہے۔ ان کا مقصد ایکو ٹوراِزم کو فروغ دینا، مقامی آبادیوں کو تفریحی مقامات فراہم کرنا اور جنگلات و وائلڈ لائف کے تحفظ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا ہے۔ان منصوبوں میں نانگا تھب (باکوری) اور نمبل (بدھل) میں دو ایکو پارکس شامل ہیں جن میں راجوری فارسٹ ڈویژن کے تحت40 لاکھ روپے کی تخمینہ شدہ لاگت سے تیار کیا جارہا ہے ۔ دونوں منصوبوں کا سنگ بنیادرُکن اسمبلی بدھل جاوید اِقبال چودھری کی موجودگی میں رکھا گیا۔وزیرموصوف نے درہال میں فارسٹ چیک پوسٹ کا سنگِ بنیاد بھی رکھاجو راجوری فارسٹ ڈویژن کے تحت یو ٹی کیپکس 2026-27 کے تحت 11.71 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کی جائے گی۔ اِس موقعہ پر ممبر قانون ساز اسمبلی تھانہ منڈی مظفر اقبال خان موجو د تھے ۔اُنہوں نے راجوری میں رینج آفس بلڈنگ کا بھی اِی۔اِفتتاح کیا جو وائلڈ لائف پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے 40 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی ہے۔ اِس موقعہ پر رُکن قانون ساز اسمبلی راجوری افتخار احمد موجود تھے۔اِس موقعہ پر وزیر جاوید رانا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے ماحولیاتی تحفظ اور ترقی کے درمیان توازن قائم کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی آبادیوں کے لئے معیاری تفریحی اور ایکو ٹوراِزم کی سہولیات فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔اُنہوں نے جموں و کشمیر میں ایکو پارکس کی اہمیت اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اَقدامات فطرت، جنگلات، جنگلی حیات اور مقامی آبادی کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں اور ایکو ٹورزم اور ماحولیاتی بحالی کے مواقع پیدا کرتے ہیں۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ ایکو پارکس کی تعمیر اور تحفظ ماحول کے اقدامات اس انداز میں کئے جائیں کہ قدرتی ماحول کا تحفظ بھی ہو اور ساتھ ہی مقامی آبادی کے لئے معیاری تفریحی مقامات اور روزگار کے دیرپا مواقع بھی فراہم ہوں۔وزیر موصوف نے کہا،’’یہ ایکو پارکس لوگوں کے لئے معیاری عوامی مقامات فراہم کریں گے اور ایکو ٹوراِزم کو فروغ دیں گے جبکہ فارسٹ چیک پوسٹ اور رینج آفس ہمارے جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ، نگرانی اور انتظام کو مزید مضبوط بنائیں گے۔‘‘اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ جاری کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں، مقررہ معیار کو برقرار رکھیں اور کام مکمل ہونے کے بعد سہولیات کی مناسب دیکھ ریکھ کو یقینی بنائیں تاکہ وہ اَپنے مطلوبہ مقصد کو پورا کر سکیں اور مقامی آبادی کو فائدہ پہنچا سکیں۔اراکین اسمبلی نے منصوبوں کوشروع کرنے پر وزیر موصوف کا شکریہ اَدا کیا اور کہا کہ اس سے لوگوں کے دیرینہ مطالبات پورے ہوں گے اور ان کے متعلقہ علاقوں کی ترقی میں مدد ملے گی۔جاوید رانا نے متعلقہ حلقوں میں جاری مٹی کے تحفظ اور جنگلات کے تحفظ کے اقدامات کا جائزہ بھی لیا اور مٹی کے کٹاؤ کی روکتھام، کمزور ڈھلوانوں کے تحفظ اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے اقدامات کو مضبوط بنانے کے لئے مرکوز حکمت عملی اَپنانے پر زور دیا۔اِس موقعہ پرچیف وائلڈ لائف وارڈن، ڈِی ایف او رَاجوری، وارڈن پونچھ۔راجوری رینج اور دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔