lg manooj sinha

لیفٹیننٹ گورنر نے گاندھی جینتی کے موقعہ پرجموںوکشمیر کے لوگوںکو مُبارک باد دِی

سری نگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے گاندھی جینتی کے موقعہ پر عوام کو مُبارک باد پیش کی ہے جو کل 2؍ اکتوبر 2026 کو منائی جائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے مُبارک بادی کے پیغام میں کہا،’’ہمارے ’ بابائے قوم ‘ مہاتماگاندھی کے 157 ویں یوم پیدائش کے موقعہ پر میں جموں و کشمیر کے لوگوں کو دِلی مُبارک باد پیش کرتا ہوں۔پوجیہ باپو نے دُنیا کو یہ دکھایا کہ سچائی، عدم تشدد اور خود انحصاری امن کے لئے دائمی راستے ہیں۔ ان کے لازوال نظریات جیسے ستیہ، اہنسا، سودیشی، سوچھتا اور سروودیا آج بھی اِنسانیت کی رہنمائی کررہے ہیں اورہمیں ملک کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لئے خود کو وقف کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔اِس موقعہ پر آئیے، پوجیہ باپو کے عظیم اصولوں پر کاربند رہنے کا عہد کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کریں۔ آئیے، مِل کر ایک پرُامن اور خوشحال جموں و کشمیر اور ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کریں۔‘‘