نئے تقرر شدہ افسران سے خدمت ، ہمدردی اور پیشہ وارانہ صلاحیت کے جذبے کو برقرار رکھنے کی اپیل کی
سری نگر//وزیر برائے صحت و طبی تعلیم ، سماجی بہبود اور تعلیم محترمہ سکینہ ایتو نے آج 27 نئے تقرر شدہ آیوش میڈیکل آفیسرز میں تقرری کے احکامات تقسیم کئے ۔نئے تقرر شدہ میڈیکل آفیسرز کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوامی صحت کے نظام میں شامل ہونا صرف ایک پیشہ ورانہ سنگ میل نہیں بلکہ لوگوں، خاص طور پر ان لوگوں کی جو دیہی ، دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رہتے ہیں ، کی خدمت کا موقع بھی ہے ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تقرری کے احکامات کے ساتھ لوگوں کے تئیں ذمہ داری بھی آتی ہے اور تقرر شدہ افسران سے اپیل کی کہ وہ اپنے فرائض دیانتداری ، پیشہ وارانہ مہارت ، ہمدردی اور عوامی خدمت کے مضبوط جذبے کے ساتھ انجام دیں ۔










