تہران/یو این آئی // ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ چین میں شراکت داروں کے ساتھ کامیاب مشاورت ہوئی۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اسٹریٹجک شراکت داری کی قدر کرتا ہے، جو ہم نے وقت کے ساتھ قائم کی ہے، آج کے فیصلے خطے میں مستقبل کے اسٹریٹجک توازن کا تعین کریں گے، جس کے بے پناہ اور گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ایرانی وزیرِ خارجہ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کا امن سے متعلق بیان کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔دوسری جانب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے۔ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے علاقائی پیش رفت پر بات کی۔ایرانی سرکاری خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ ٹیلی فون پر دونوں رہنماوں نے حالیہ علاقائی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ملکوں کے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات کی گئی۔ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفون پر یہ رابطہ دورہ چین کے دوران ہوا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کلسٹر یونیورسٹی آف جموں کے پہلے کنووکیشن میں شرکت کی
ایران اور امریکہ کا ایک دوسرےپر جارحیت کا الزام، نئےحملوں کی صورت میں ”فیصلہ کن جواب“ دینے کا انتباہ
امریکہ میں تیسری بار ملک گیر سطح پر پروازیں متاثر، 2001اور 2023میں بھی فضائی خدمات معطل ہوئی تھیں!
لفٹینٹ گورنر نے کلسٹر یونیورسٹی آف جموں کے پہلے کنوووکیشن سے خطاب کیا
لفٹینٹ گورنر نے ماتا ویشنو دیوی جی کے درشن کئے
ساگر نے جموں میں اہم گرڈ اسٹیشنوں کا دورہ کیا ، بجلی کے بنیادی ڈھانچے کا جائیزہ لیا
چین کے ساتھ سرحد مزید فعال ،بنیادی ڈھانچے میں مسلسل بہتری
اے آئی ٹولز کے باعث سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے:ایف بی آئی
آل بانسبیڑیا اردو اسٹوڈنٹس کمیٹی کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ و تقسیم انعامات
سعودیہ و خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر حملے روک دیئے ، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ










