تہران/یو این آئی // ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ چین میں شراکت داروں کے ساتھ کامیاب مشاورت ہوئی۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اسٹریٹجک شراکت داری کی قدر کرتا ہے، جو ہم نے وقت کے ساتھ قائم کی ہے، آج کے فیصلے خطے میں مستقبل کے اسٹریٹجک توازن کا تعین کریں گے، جس کے بے پناہ اور گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ایرانی وزیرِ خارجہ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کا امن سے متعلق بیان کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔دوسری جانب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے۔ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے علاقائی پیش رفت پر بات کی۔ایرانی سرکاری خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ ٹیلی فون پر دونوں رہنماوں نے حالیہ علاقائی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ملکوں کے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات کی گئی۔ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفون پر یہ رابطہ دورہ چین کے دوران ہوا ہے۔
’ووٹ چوری، حکومت چوری، اب پارٹی چوری‘، ترنمول کا نام اور انتخابی نشان منجمد کیے جانے پر راہل گاندھی کا تلخ تبصرہ
35 منٹ کی تاخیر پڑی بھاری، ایئر انڈیا کے پائلٹ سمیت عملہ کے 8 اراکین کو 3 ماہ کے لیے کیا گیا معطل
نیٹ پیپر لیک معاملہ پر سپریم کورٹ نے سخت رویہ کیا اختیار، این ٹی اے دفتر کے دورہ کا فیصلہ
نٹھاری کیس میں بری سریندر کولی نے پھندے سے لٹک کر ختم کی زندگی، ہریدوار میں چلاتا تھا چائے کی دکان
ممتا اور باغی گروپ کو الیکشن کمیشن نے نیا نام اور انتخابی نشان فراہم کیا، ایک کو ملا ’فٹبال کھلاڑی‘ اور دوسرے کو ’لفافہ‘
امید ہے کہ ایران جنگ خاتمہ کے قریب پہنچ چکی :ٹرمپ
اسرائیل اور مراقش کا سفارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان
چین میں شراکت داروں کیساتھ کامیاب مشاورت ہوئی: عباس عراقچی
13سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی تجویز
آبنائے ہرمز میں فوجی تعیناتی پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا، جنوبی کوریا کا اہم اعلان










