میڈرڈ/ایجنسیز// فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اگر ایک لمحہ سپین کی تاریخ میں ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو گیا تو وہ اضافی وقت کے 106ویں منٹ میں فیرن توریس کا کیا گیا فیصلہ کن گول تھا۔ بارسلونا کے اس فارورڈ نے بینچ سے میدان میں آنے کے بعد نیکو ولیمز کے ہیڈر پر پہلے ہی ٹچ میں فٹبال کو جال میں پہنچا کر ارجنٹائن کے خلاف سپین کو 1-0 سے فتح دلائی۔یہ توریس کا پورے ٹورنامنٹ میں پہلا گول تھا، مگر وہی گول سپین کو دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کا تاج پہنانے کے لیے کافی ثابت ہوا۔‘فیرن توریس 29فروری 2000کو سپین کے شہر فوئیوس (ویلینشیا) میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بچپن میں فٹسل کھیلنا شروع کیا جس کے بعد صرف سات سال کی عمر میں والینسیا کلب کی اکیڈمی کا حصہ بن گئے۔ان کی ترقی انتہائی تیز رہی اور دسمبر 2017 میں انہوں نے ایبار کیخلاف لا لیگا میں ڈیبیو کیا۔ اس کیساتھ ہی وہ 21ویں صدی میں پیدا ہونے والے پہلے فٹبالر بن گئے جنہوں نے لا لیگا میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ویلینشیا کی پہلی ٹیم میں انہوں نے تین سیزن کے دوران 97 میچز کھیلے اور 9 گول کیے، جس کے بعد ان کی کارکردگی نے مانچسٹر سٹی اور کوچ پیپ گارڈیولا کی توجہ حاصل کی۔2020 میں وہ مانچسٹر سٹی منتقل ہوئے جہاں انہوں نے اپنے پہلے سیزن میں 30 میچز میں 11 گول کیے اور پریمیئر لیگ اور لیگ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے۔
سنہ 2024-25 کا سیزن ان کے کلب کیریئر کا بہترین سیزن ثابت ہوا جس میں انہوں نے 19 گول سکور کیے۔ اسی سیزن میں کوپا ڈیل رے کے فائنل میں ریال میڈرڈ کے خلاف مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ چھ گول کے ساتھ ٹورنمنٹ کے ٹاپ اسکورر بھی رہے۔اب ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں ان کا فیصلہ کن گول انہیں اسپین کی فٹبال تاریخ کے یادگار ترین کھلاڑیوں میں شامل کر چکا ہے۔










