سری نگر//جموں و کشمیر بورڈ آف پروفیشنل اَنٹرنس ایگزامینیشنز (بی او پی اِی اِی) نے جموںاور سری نگر سینٹروں میں تعلیمی سیشن 2026-27کے لئے ایم ایس سی نرسنگ کورسز 2026کے کامن اَنٹرنس ٹیسٹ ( سی اِی ٹی ) کا اِنعقاد کیا۔صوبہ کشمیرمیں یہ امتحان ایس پی کالج ایم اے روڈسری نگر جبکہ صوبہ جموں میں گورنمنٹ گاندھی میموریل سائنس کالج، جموں میں منعقد کیا گیاجس میں جموں و کشمیر بھر سے مجموعی طور پر 447اُمیدواروں نے شرکت کی۔ اَنٹرنس ٹیسٹ کے پُر امن اور احسن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے چیئرپرسن جموں وکشمیر بی او پی اِی اِی پروفیسر مینو مہاجن کی رہنمائی میں متعلقہ اداروں،کالج انتظامیہ اور قانون عملانے والے اداروں کے اشتراک سے تمام ضروری اِنتظامات کئے گئے۔امتحان کے دوران متعلقہ اِداروں اور کالجوں کے عملے کی کڑی نگرانی میں کوئی ناخوشگوار یا غیر منصفانہ واقعہ پیش نہیں آیا۔چیئرپرسن نے بورڈ کے اراکین، سیکرٹری، کنٹرولر اِمتحانات اور جموں و کشمیر بی او پی اِی اِی کے دیگر حکام کے ہمراہ جموں اور سری نگر میں کامن اَنٹری ٹیسٹ کے اِنعقاد کی سرگرمی سے نگرانی کی۔ اُنہوں نے اِمتحان کے کامیاب اور احسن انعقاد پر متعلقہ اِداروں،کالجوں کے عملے اور ضلعی ہیڈکوارٹروں میںضلع ترقیاتی کمشنروں کی مجموعی نگرانی میں تعینات عملے کا شکریہ اَدا کیا۔
آل بانسبیڑیا اردو اسٹوڈینٹس کمیٹی کی جانب سے ایک کامیاب مضمون نویسی مقابلہ کا انعقاد
حج 2027: محرم کوٹے کے تحت 500 عازمین منتخب
کرگل خطے کے لوگوں کیلئے اہم انتظامی پیش رفت
حادثات اور خودکشی کی کوششوں کی روک تھام کیلئے اقدام
کسی بھی سرکاری افسر کی جانب سے توہین آمیز رویے کو نظرانداز کرنا مناسب نہیں
احتجاج کے بجائے باہمی افہام و تفہیم اور قومی تعمیر و ترقی کا راستہ اختیا ر ہونا چاہئے
بھارت اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی پہل
میٹنگ کے دوران آئی اے ایس آفیسر کی خاتون JKASافسر کے ساتھ بدسلوکی
چیف سیکرٹری نے جموں اور سری نگر کیلئے کثیر الجہتی ٹریفک مینجمنٹ پلان کا جائزہ لیا
بورڈ آف سکول ایجوکیشن نے سالانہ اِمتحانات سے قبل شکایات کے اَزالے کیلئے ایک سیل قائم کیا










