واشنگٹن/آئی اے این ایس// وائٹ ہاؤس کی نیشنل اکنامک کونسل کے ڈائریکٹر کیون ہیسٹ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے متاثر ہونے والی ہندوستان اور پاکستان کی تیل ریفائنریوں کو اس اہم بحری گزرگاہ کے دوبارہ کھلنے کے بعد بڑی راحت ملے گی، جس سے تیل کی فراہمی بحال اور عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ امریکی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے بحری ٹریفک میں پہلے ہی اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور اگر ایران سے متعلق جاری مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں تو صورتحال مزید بہتر ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کی وہ ریفائنریاں جو خام تیل کی قلت سے متاثر ہوئی ہیں، دوبارہ پوری استعداد کے ساتھ کام شروع کر سکیں گی۔کیون ہیسٹ نے کہا کہ ریفائنریوں کی بحالی سے پٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں میں کمی آئے گی، جس کے اثرات مختلف ممالک تک پہنچیں گے۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ آبنائے ہرمز میں رکاوٹ کے باعث عالمی توانائی منڈیوں میں بے چینی پیدا ہوئی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔امید کی جارہی ہے کہ پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی ۔










