کاکاپورہ میں زیرتعمیر 50 بستروں والے ہسپتال، رتن پورہ میں اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال اور رتنی پورہ میں یوگا ٹریننگ سینٹر کا بھی معائینہ کیا
پلوامہ//وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم محکمہ جات سکینہ اِیتو نے آج ضلع پلوامہ کے حلقہ پانپور کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف عوامی فلاحی منصوبوں کے کام کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ صحت سہولیات کا بھی معائینہ کیا۔اِس موقعہ پر وزیر موصوفہ کے ہمراہ رُکن اسمبلی پانپورجسٹس (ریٹائرڈ) حسنین مسعودی، ڈائریکٹرسکول ایجوکیشن کشمیر نصیر احمد وانی، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر جہانگیر بخشی، سی اِی او/سی ایم او کولگام سمیت ضلعی اِنتظامیہ کے سینئر افسران اور دیگر سیکٹورل اَفسران بھی تھے۔دورے کے دوران وزیر صحت نے پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) پاری گام میں جدید ڈیجیٹل ایکسرے یونٹ اور تھائیرائیڈ اینالائزر کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر وزیر موصوفہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمر عبداللہ کی قیادت میں حکومت جموں و کشمیر میں طبی بنیادی ڈھانچے کو بالخصوص دیہی اور پسماندہ علاقوں میں مضبوط بنانے کے لئے پُرعزم ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ان جدید تشخیصی سہولیات کی فراہمی سے بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج ممکن ہوگا اور مریضوں کو بڑے ہسپتالوں تک سفر کی ضرورت کم ہو جائے گی۔اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ حکومت دیہی طبی اِداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے لئے کوشاں ہے تاکہ سب کے لئے آسان اور کم خرچ علاج کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔سکینہ اِیتونے پی ایچ سی پاری گام کا چکر بھی لگایا اور وہاں دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے طبی عملے اور مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ دور دراز طبی اداروں کو جدید سہولیات اور مناسب عملے سے آراستہ کیا جائے۔ بعد میں اُنہوںنے کاکاپورہ میں زیرِ تعمیر 50 بستروں والے ہسپتال کا بھی معائینہ کیا۔ اُنہوں نے جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اورعمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے۔وزیر موصوفہ نے کہا کہ اس ہسپتال کی بروقت تکمیل علاقے کے لوگوں کو سستی اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار اَدا کرے گی۔اِس کے علاوہ سکینہ ایتو نے رتنی پورہ میں 50 بستروں والے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال اور یوگا ٹریننگ سینٹر کی جگہ کا بھی دورہ کیا۔ اُنہوں نے روایتی نظامِ علاج اور مجموعی صحت کی بڑھتی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ احتیاطی صحت، ویلنَس ٹوراِزم اور عوامی فلاح کو فروغ دے گا۔اُنہوں نے دئیء او رپسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے تمام خطوں میں صحت کیا بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اُنہوں نے یقین دِلایا کہ لوگوں کو ان کے گھروں کے قریب معیاری صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اَقدامات کئے جائیں گے۔










