وزیر اعلیٰ کے مشیر نے رابطہ دفتر میں متعدد وفود سے ملاقات کی

سرینگر//وزیر اعلیٰ کے مشیر مسٹر ناصر اسلم وانی نے وزیر اعلیٰ کے پبلک آؤٹ ریچ آفس ’’ رابطہ ‘‘ میں متعدد وفود اور افراد سے ملاقات کی اور ان کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل اور مطالبات کو سُنا ۔ گاندر بل ، پٹن اور بڈگام کے وفود نے مشیر سے ملاقات کی اور اپنے اپنے علاقوں کے مختلف عوامی مسائل اور ترقیاتی امور سے آگاہ کیا ۔ اس کے علاوہ کشمیر وادی کے مختلف علاقوں سے متعدد افراد نے بھی مشیر سے ملاقات کی اور مقامی ترقیاتی کاموں اور دیگر کمیونٹی امور سے متعلق مسائل اجاگر کئے ۔ مشیر نے تمام وفود اور افراد کی بات بڑے غور سے سُنی اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے جائیز مسائل کا جائیزہ لیا جائے گا اور متعلقہ محکموں کو مناسب کارروائی کیلئے بھیج دیا جائے گا ۔