دبئی/آئی اے این ایس// ہندوستانی اوپنرابھیشیک شرما اور ایشان کشن بدستور پہلے دو مقامات پر برقرار ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ کے بیٹرکونر ایسٹرہوئزن نے نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ کارکردگی کے بعد آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پلیئر رینکنگ کی تازہ فہرست میں نمایاں ترقی حاصل کرتے ہوئے اپنی شاندار پیش رفت جاری رکھی ہے۔ایسٹرہوئزن نے نیوزی لینڈ میں جنوبی افریقہ کی حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران اپنے بین الاقوامی کیریئر کا شاندار آغازکیا، 200 رنز اسکور کیے اور پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ ٹی ٹوئنٹی بیٹرس کی فہرست میں ٹاپ 100 سے باہر سے ترقی کرتے ہوئے مجموعی طور پر39ویں نمبر پر پہنچ گئے، جو اس طاقتور بیٹر اور پروٹیز ٹیم کے لیے ایک مضبوط پندرہ دنوں کی کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے، جس نے سیریز 3-2 سے اپنے نام کی۔پانچ میچوں کی اس سیریز میں ایسٹرہوئزن کے 200 رنز کسی بھی دوسرے کھلاڑی سے دگنے تھے۔ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر ٹم رابنسن، جو دو درجے ترقی کرکے 32ویں نمبر پر آگئے ہیں، انہوں نے بھی پروٹیز کے خلاف 81 رنز بناکر ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ فہرست میں ترقی حاصل کی۔انگلینڈ کے تجربہ کار جوس بٹلر ایک درجہ ترقی کر کے آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلے گئے۔ اس ہفتے ٹاپ 20 کھلاڑیوں میں یہی واحد تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بولروں کی تازہ درجہ بندی میں بدستور افغانستان کے راشد خان کی قیادت میں ہے، جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف کارکردگی کے بعد جنوبی افریقہ کے کئی کھلاڑی نمایاں کامیاب رہے۔ فاسٹ بولروں کی تین رکنی جوڑی جیرالڈ کوٹزی (36 درجے ترقی کے بعد 52ویں نمبر پر)، اوٹنائل بارٹمین (10 درجے ترقی کے بعد 56ویں نمبر پر) اورجارج لنڈے (6 درجے ترقی کے بعد 62ویں نمبر پر) نے قابل ذکر پیش رفت کی۔
ایرانی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، مجتبیٰ خامنہ ای نے 6اہم عہدوں پر نئے کمانڈروں کی تقرری کر دی
غیر ملکی افواج کو خطہ سے نکل جانا چاہیے:ولایتی
ایران جنگ سے امریکی تیل کمپنیوں کے منافع میں اضافہ
مریضوں کے نام پر جعل سازی، آیوشمان اسکیم سے 2359اسپتال باہر، 1200پر پابندی
گاہکوں کیلئے یو پی آئی ادائیگیاں مفت رہیں گی
سلووینیا میں ہندوستانی سفارت خانے کو پہنچایا گیا نقصان، ہندوستان کی شدید مذمت
دھامی کی عوام سے یومِ آزادی پر اپنے گھروں میں ترنگا لہرانے کی اپیل
اس یوم آزادی پر لال قلعہ پروندے ماترم گایا جائے گا
منی پور تشدد:دو خصوصی عدالتوں پر غور
مشینی قالینوں کیلئے علیحدہ ہارمونائزڈ سسٹم آف نومنکلیچرکوڈ کی سفارش










