جموں و کشمیر میں ہلکی بارش بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان

جموں و کشمیر میں ہلکی بارش بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان

سرینگر// یو این ایس / محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں ہفتہ کو بعض مقامات پر ہلکی بارش جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 22 اکتوبر تک مجموعی طور پر موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات سری نگر کے ڈائریکٹر مختار احمد نے بتایا کہ 10 اکتوبر کو ہلکی بارش کے امکان کے بعد 11 اور 12 اکتوبر کو موسم عمومی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔ 13 اور 14 اکتوبر کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش، بالائی علاقوں میں برفباری، گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 15 اور 16 اکتوبر کو بھی موسم زیادہ تر خشک رہے گا، تاہم چند مقامات پر مختصر مدت کے لیے ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ 17 سے 22 اکتوبر تک بھی عمومی طور پر خشک موسم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فصلوں کی کٹائی کا عمل جاری رکھیں اور پہلے سے کاٹے گئے سیب اور دھان کو محفوظ مقامات پر مناسب طریقے سے ذخیرہ کریں۔ حکام نے 10 اکتوبر اور 13 و 14 اکتوبر کو ممکنہ گرج چمک اور تیز ہواو ¿ں کے پیش نظر بھی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔