امیلیا کیر اور جیکب ڈفی کے نام نیوزی لینڈ کرکٹ ایوارڈز

ویلنگٹن/آئی اے این ایس// نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کی کپتان امیلیا کیر اور مردوں کے فاسٹ بولر جیکب ڈفی نے 2026 کے نیوزی لینڈ کرکٹ ایوارڈز میں اعلیٰ اعزازات اپنے نام کر لیے۔ امیلیا کیر نے مسلسل چوتھی بار ڈیبی ہاکلی میڈل جیت کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، جبکہ ڈفی نے سر رچرڈ ہیڈلی میڈل حاصل کیا۔امیلیا کیر نے اپنی ٹیم کو مسلسل تیسری بارسوپر اسماش خطاب جتوایا اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں 354 رنز کے ساتھ نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی رہیں، جہاں ان کی اوسط 70 رہی۔ اس کے ساتھ وہ وکٹوں کے اعتبار سے بھی دوسرے نمبر پر رہیں۔ انہیں ویمنز ٹی 20 آئی پلیئر آف دی ایر بھی قراردیا گیا۔ایوارڈ پیش کرتے ہوئے ڈیبی ہاکلی نے کہا کہ امیلیا کھیل کے ہر شعبے میں ایک غالب قوت اور خواتین کرکٹ کی تاریخ کی بااثر ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔دوسری جانب 31 سالہ جیکب ڈفی نے ٹسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے4 میچوں میں 25 وکٹیں حاصل کیں، جن میں 3 مرتبہ 5 وکٹیں لینے کا کارنامہ بھی شامل ہے۔ انہیں ٹسٹ پلیئر آف دی ایر اور فرسٹ کلاس بولنگ کے لیے وِنزرکپ سے بھی نوازاگیا۔ سر رچرڈ ہیڈلی نے کہا کہ ڈفی کی مستقل مزاجی اور دباؤکے لمحات میں وکٹیں لینے کی صلاحیت نے انہیں سیزن کا بہترین بولر بنا دیا۔دیگر نمایاں ایوارڈز میں ٹم سیفرٹ کو مینز ٹی20 آئی پلیئرآف دی ایر قراردیا گیا، جنہوں نے 739 رنز 154 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے۔ ڈیرل مچل نے 692 رنز کے ساتھ ونڈے پلیئر آف دی ایرکا ایوارڈ جیتا اور عالمیدرجہ بندی میں نمبرایک مقام حاصل کیا۔خواتین کے ونڈے فارمیٹ میں بروک ہالیڈے نے 391 رنز (اوسط 71) کے ساتھ ایوارڈ اپنے نام کیا۔ڈومیسٹک کرکٹ میں ہنری نکولس نے ریڈپاتھ کپ اور مینز ڈومیسٹک پلیئر آف دی ایر جیتا، جبکہ جیس کیر نے ویمنز ڈومیسٹک پلیئر آف دی ایر، سپر اسماش پلیئر آف دی ایئر اور فِل بلیک لر کپ جیت کر تین اعزازات حاصل کیے۔کاٹین کلارک کو سوپر اسماش مینز پلیئر آف دی ایر قرار دیا گیا، جبکہ کیٹ اینڈرسن نے روتھ مارٹن کپ جیتا۔ امپائر آف دی ایرکا ایوارڈ کرس گیفنی کو دیا گیا، جنہوں نے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شاندار خدمات انجام دیں، جن میں ایشز سیریز اور ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل میں ذمہ داریاں شامل تھیں۔ سابق کھلاڑی اور منتظم مارٹن اسنیڈن کو کرکٹ میں نمایاں خدمات پر برٹ سٹکلف میڈل دیا گیا۔ہال آف فیم میں جیریمی کونی اور ہیڈی ٹفن کو شامل کیا گیا، جبکہ ریٹائر ہونے والے کھلاڑیوں ڈگ بریسویل، لارن ڈاؤن، ہیلی جینسن، میکائیلا فرینکس اور فیلیسٹی رابرٹسن کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔