ایلن کی تیز ترین سنچری ، نیوزی لینڈ فائنل میں

کولکاتا/ایجنسیز//آئی سی سی T20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں اوپنر فن ایلن نے T20 انٹرنیشنل کی تیزترین سنچری 33 گیندوں میں بناتے ہوئے جنوبی افریقہ کو شکست فاش دینے میں مدد کی اور نیوزی لینڈ فائنل میں داخل ہوگیا۔ دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو ممبئی میں انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ مچل سینٹنرنے اہم ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد مچل نے جنوبی افریقہ کی اننگز کا دوسرا اوور آف اسپنر کول میک کونکی کو دیا جنہوں نے کوئنٹن ڈی کاک اور ریان ریکلٹن کو دو گیندوں پر آوٹ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو برتری دلائی۔ جنوبی افریقہ 169/8 اسکور کرپایا ۔ کیوی اوپنرس ٹم سائفرٹ اور ایلن نے دھواںدھار بیٹنگ کی۔ سائفرٹ نے 58 رنز بنائے جبکہ ایلن 100 پر ناٹ آوٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کے 173/1 میں راچن رویندر بھی 13 پر ناٹ آوٹ رہے۔ ایلن کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔