چیف سیکرٹری نے ڈی ایم آر آر اینڈ آر کی چوتھی ایس اِی سی میٹنگ کی صدارت کی

چیف سیکرٹری نے ڈی ایم آر آر اینڈ آر کی چوتھی ایس اِی سی میٹنگ کی صدارت کی

اِدارہ جاتی اور وقت کے پابند ڈیزاسٹر ریلیف میکانزم پر زور دیا

جموں//چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے ڈیپارٹمنٹ آف ڈیزاسٹرمینجمنٹ ، ریلیف ، ری ہیبلی ٹیشن اینڈ ری کنسٹریکش ( ڈی ایم آر آر اینڈ آر ) کی سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی ( ایس ای سی ) کی چوتھی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے متاثرہ کنبوں کو بروقت اور مؤثر اِمداد کی ضرورت پر زور دیا ۔ چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں متاثرہ کمیونٹیوں کی نازک صورتحال کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آفاتِ سماوی سے متاثرہ کنبوں کے پاس حکومت کی طرف سے دی جانے والی اِمداد کے سوا کوئی اور سہارا نہیں ہوتا ۔ اُنہوں نے زوردے کر کہا کہ اِمداد متاثرہ گھر وں تک بغیر کسی تاخیرکے پہنچنی چاہیئے اور اَفسران کو ہمیشہ متاثرہ آبادی کو فوری طور پر اِمداد کی تقسیم یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری ہوم ، سپیشل ڈائریکٹر جنرل کوآرڈی نیشن ، سپیشل سیکرٹری فائنانس ، متعلقہ محکموں کے سینئر نمائندے اور ڈِی ایم آر آر اینڈ آر کے اَفسران نے شرکت کی۔اُنہوں نے بقایا ریلیف معاملات پر سنجیدگی ظاہر کرتے ہوئے گزشتہ سال کی اچانک آنے والی سیلاب سے متاثرہ اَضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنروںکے حق میں واجب الادا رقم فوری طور پر جاری کی جائے ۔ اُنہوں نے ہر ضلع کی تشخیص شدہ ضروریات کے مطابق فنڈز کی سختی سے واگذاری کو یقینی بنانے کے لئے ایک تفصیلی کمپلائنس رِپورٹ طلب کی ۔ اِس سے قبل پرنسپل سیکرٹری داخلہ نے کمیٹی کو پچھلی ایس اِی سی میٹنگوں کے بعد ایکشن ٹیکن رپورٹس پر بریف کیا ۔ اُنہوں نے بتایا کہ جموں اور سری نگر دونوں کے لئے اربن ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیوں کو قائم کرنے کا عمل جاری ہے ۔ اُنہوں نے مزید انکشاف کیا کہ یونائیٹڈ نیشنز ڈیولپمنٹ پروگرام ( یو این ڈی پی ) کو جموں و کشمیر میں ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے لئے تکنیکی پارٹنر کے طور پر مشغول کرنے کا عمل جاری ہے تا کہ یو ٹی کیلئے ایک جامع اور مستقبل پسند ڈیزاسٹر تخفیف کا پلان تیار کیا جا سکے ۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو مزید مضبوط کرنے پر بھی غور کیا گیا ۔ اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ فائنانس ڈیپارٹمنٹ ڈِی ڈِی ایم اے کی تکنیکی اور اِدارہ جاتی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کے لئے ضروری فنڈز فراہم کرے گا ۔ چیف سیکرٹری نے حکومت کی جانب سے جانوں اور روز گار کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے محکموں کو ہدایت دی کہ وہ جموں و کشمیر کیلئے ایک لچکدار اور رسپانسیو ڈیزاسٹر مینجمنٹ فریم ورک بنانے کے لئے کام کریں جو مستقبل کے لئے موزوں ہو ۔