حد متارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول لائن کے پانچ کلومیٹر تک لوگوں کی نقل حرکت پرپابندی کرفیو کانفاذ

حد متارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول لائن کے پانچ کلومیٹر تک لوگوں کی نقل حرکت پرپابندی کرفیو کانفاذ

ڈپٹی کمشنرکھٹوعہ کے دفتر سے احکامات صادر، خلاف ورزی میں ملوث افر اد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی /ڈپٹی کمشنرکھٹوعہ

سرینگر/ /اے پی آئی// ملک دشمن سرگرمیوں کو روکنے ملی ٹینسی کے خاتمے دراندازی پر قد غن لگانے منشیات اسلحہ کی تسکری کوختم کرنے کے لئے سرحدی علاقوں کے پانچ کلو میٹرحدود میں انتظامیہ نے کرفیو نافذ کرکے لوگوں کی نقل حرکت پر پابندی عائدکر دی ہے ۔لوگوں سے کہاگیاہے کہ حدمتارکہ اور بین الاقوامی سرحدی علاقوں میں نقل حرکت سے گریز کرے خلا ف ورزی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں ہوگی اور ایسے عناصر کے خلاف ضابطے کی کارروائیاں عمل میں لائی جائے گی ۔اے پی آ ئی نیوز کے مطابق بھارت پاکستان کے مابین اگرچہ ناجنگ معاہدے پرمن وعن عمل ہورہی ہے اور دونوں ملکوں کی افواج کی جانب سے سرحدی علاقو ں میں ناجنگ معاہدے کو عملانے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے اور تیرہ فروری کوگل چوک بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرس کمانڈروں کے مابین فلیگ میٹنگ کابھی انعقاد ہوا جس میں دونوں ممالک کے کمانڈروں نے سرحدوں کوپرُامن رکھنے ناجنگ معاہدے پر من وعن عمل کرنے ناخوشگوار واقعات کے بارے میں ایک دوسرے کو جانکاری فراہم کرنے پربھی اتفاق کیاتاہم ا سکے 72گھنٹوں بعد انتظامیہ نے سرحدی علاقوں میں لوگوں کی نقل حرکت پر پابندی عائد کرتے ہوئے کرفیو نافذ کردیا ۔انتظامیہ نے حدمتارکہ اور بین الاقوامی سرحدوں کے پانچ کلومیٹر کے حدود میں لوگوں کی نقل حرکت پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے لوگوں سے تلقین کی کہ حکم نامے پر من وعن عمل کرے اور جوکوئی بھی خلاف ورزی کامرتکب قرار پائے گا ا سکے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لانے سے گریز نہیں کیاجائیگا ۔ڈپٹی کمشنرکھٹوعہ راجیش شرما کے دفتر سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق آر ایس پورہ کھٹوعہ ہیر انگر سرحدی علاقوں کے پانچ کلومیٹر حدود میں لوگوں کی نقل حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور لوگوں سے حکم نامے پرمن وعن عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے ۔