شفافیت فوری سروس کی فراہمی اور جوابدہ انتظامیہ پر زور دیا
جموں//نائب وزیر اعلیٰ مسٹر سریندر چوہدری نے ستواری ، اکھنور اور سندر بنی کے مختلف سرکاری دفاتر کا اچانک معائینہ کیا تا کہ انتظامی کام کاج کا جائیزہ لیا جائے اور عوامی خدمت کی فراہمی کا اندازہ لگایا جائے ۔ اکھنور کے ایس ڈی ایم آفس کے دورے کے دوران نائب وزیر اعلیٰ نے مجموعی طور پر کام کاج کا جائیزہ لیا اور زیادہ کارکردگی ، شفافیت اور فوری شکایات کے ازالے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ بہتر گورننس اور جوابدہ انتظامیہ کو یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے اکھنور میں پی ڈبلیو ڈی ( آر اینڈ بی ) ڈویژن اور سب ڈویژن دفتروں کا بھی اچانک معائنہ کیا جہاں انہوں نے محکموں کی کارکردگی کے معیارات اور کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ بعد میں سندر بنی میں پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاؤس میں متعد د وفود اور افراد سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں مختلف مسائل اور ترقیاتی خدشات سے آگاہ کیا ۔ سینئر پی ڈبلیو ڈی افسران بھی اس ملاقات میں موجود تھے اور عوام کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی تا کہ ان کا ازالہ کیا جا سکے ۔ اس دوران سرکاری دفاتر کا جائیزہ لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے عام لوگوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے خدمت کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی ۔ انہوں نے ڈیوٹی روسٹرز پر سختی سے عمل کرنے اور سرکاری ذمہ داریوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے بعد میں بی ڈی او آفس لمبیری کا بھی دورہ کیا اور وہاں ایک اجلاس کی صدارت کی ۔ انہوں نے لمبیری میں زیر تعمیر 100 بستروں والے مدر اینڈ چائیلڈ ہیلتھ کئیر ہسپتال کی تعمیراتی جگہ کا بھی معائینہ کیا تا کہ پیش رفت کا جائیزہ لیا جائے اور اس بات پر زور دیا کہ اسے بروقت مکمل کیا جائے تا کہ علاقے میں ماؤں اور بچوں کیلئے صحت کی خدمات کو بحال کیا جا سکے ۔ انہوں نے بگنوتی سے ڈبر تک موٹرایبل برج اور اپروچ روڈ کی صورتحال کا بھی جائیزہ لیا اور اس کے کام میں تیزی لانے اور وقت پر مکمل کرنے پر زور دیا ۔










