جموں//وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ نے مہا شوراتری کے مبارک موقع پر جموں و کشمیر کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مہا شوراتری ایک مقدس تہوار ہے جو عقیدت ، ایمان اور روحانی بیداری کی علامت ہے اور یہ لوگوں کو نیکی ، ہم آہنگی اور رحم دلی کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ’’ مہاشوراتری کے بابرکت موقع پر میں سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ، اللہ کرے کہ یہ مقدس موقع ہر گھر میں امن ، خوشی اور خوشحالی لائے ۔ ‘‘ وزیر اعلیٰ نے جموں و کشمیر میں بھائی چارے ، اتحاد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کی دعا بھی کی اور خواہش ظاہر کی کہ یہ تہوار سب کیلئے ترقی اور بہبود کا باعث بنے ۔
چیف سیکرٹری ڈولو نے فلاحی اسکیموں کی مکمل رسائی کے عزم کا اعادہ کیا
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اننت ناگ میں ترقیاتی پیش رفت اور سرکاری سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے پولوویو میں تین روزہ ’ کشمیر میراتھن ایکسپو‘ کا اِفتتاح کیا
ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں نے سی ایل یو میٹنگ کی صدارت کی
ضلع ترقیاتی کمشنرکولگام نے ضلع میں ’جل جیون مشن‘ کے تحت واٹر سپلائی سکیموں کا معائینہ کیا
وزیر اعلیٰ نے شیتل دیوی کو ایشیائی پیرا گیمز میں دو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی
وزیر اعلیٰ نے جموں و کشمیر بھر میں موسم سرما کی تیاریوں کا جائیزہ لیا
نائب وزیر اعلیٰ نے 50 بستروں والے ایس ڈی ایچ حضرت بل عمارت کی تعمیر کا جائیزہ لیا
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اودھمپوربس حادثے پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا
لیفٹیننٹ گورنر کا ’ پولیس یادگاری دِن‘ کے موقعہ پر شہید پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت










