سوپور میں اے آر ٹی او آفس کا تعمیراتی کام جاری ۔ ستیش شرما

سوپور میں اے آر ٹی او آفس کا تعمیراتی کام جاری ۔ ستیش شرما

جموں//وزیر برائے ٹرانسپورٹ ستیش شرما نے کہا کہ سوپور میں اے آر ٹی او آفس کی عمارت کی تعمیر کا کام چند برس پہلے شروع کیا گیا تھا اور اس کے بعد ہائی کورٹ کی مداخلت کی وجہ سے روک دیا گیا کیوں کہ علاقے کے مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ زمین چراگاہ ( کاہچرائی ) ہے ۔ وزیر موصوف قانون ساز اِرشاد رسول کار کی طرف سے اُٹھائے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے ۔ اُنہوں نے ایوان کو مطلع کیا کہ کیس کو محکمہ کی طرف سے سختی سے فالو کیا جا رہا ہے اور اس کیس میں ضروری پیرا وائز جواب ہائی کورٹ کے سامنے پہلے ہی جمع کردیا گیا ہے ۔ وزیر نے کہا کہ سوپور میں موجود ٹرانسپورٹ یارڈ کی آپریشنل گنجائش 150 بسوں اورمنی بسوں کی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح ٹرک یارڈ فروٹ منڈی کی گنجائش 350 ٹرکوں کی ہے ۔