منشیات کا بڑھتا بحران سب سے بڑا چیلنج

منشیات کا بڑھتا بحران سب سے بڑا چیلنج

سماجی بگاڑ روکنے کیلئے اجتماعی جدوجہد ضروری// ستیش شرما

سرینگر/ یو این ایس// کابینہ وزیر ستیش شرما نے پیر کے روز منشیات کی بڑھتی ہوئی لت کو جموں و کشمیر کا سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس لعنت کا مقابلہ صرف معاشرے اور انتظامیہ کی مشترکہ اور مسلسل کوششوں سے ممکن ہے۔یو این ایس کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ منشیات کا مسئلہ سماجی اور اقتصادی سرحدوں کو پار کر چکا ہے اور اسے الگ تھلگ نہیں دیکھا جا سکتا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس سلسلے میں نہ صرف سڑک سطح کے عاملین بلکہ بعض سفید کالر جرائم پیشہ، سیاستدان، اور پولیس کے معمولی حصے کے افراد بھی ملوث ہو سکتے ہیں۔وزیر نے کہا، ‘‘چاہے وہ سفید کالر جرم ہو، سیاستدان ہوں یا پولیس کے ایک فیصد افراد، اس پر سختی سے قابو پانا ضروری ہے۔انہوں نے حکومت کی محدود وسائل کے باوجود ترقی کے لیے اقدامات کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ موجودہ وسائل کے تحت بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ ستیش شرما نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں جموں و کشمیر روشن مستقبل کی طرف گامزن ہے۔انہوں نے علاقائی جیوپولیٹکس پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گزشتہ 75 سال سے اپنی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے، لیکن بھارت کے مقابلے میں کوئی نہیں۔