کمشنر سیکرٹری آئی اینڈ سی نے اختتامی سیشن سے خطاب کیا
جموں//کمشنر سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس وکرم جیت سنگھ نے ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریز اینڈ کامرس جموں کی جانب سے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( آئی آئی ٹی ) جموں کے اشتراک سے منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ پروگرام کے اختتامی سیشن سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈاکٹر ارون کمار منہاس ، آئی آئی ٹی جموں کے ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز ڈیپارٹمنٹ سے پروفیسر بجوی ایچ بورواہ اور ڈاکٹر امیتیش اوجھا ، دیگر فیکلٹی ممبران ، سائینسدان ، ریسرچ اسکالرز اور طلبہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے کام کرنے کے ماحول میں تبدیل ہونے والی حرکیات کے ساتھ صلاحیت کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے شرکاء سے مطالبہ کیا کہ وہ ابھرتی ہوئی ضروریات سے نمٹنے کیلئے اپنے موجودہ ہنر کو اپ گریڈ کریں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ارون منہاس نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیٹا اینالیٹکس اور اے آئی ای گورننس کو بے مثال کارکردگی اور شفافیت کے ساتھ شہریوں کی خدمت میں انقلاب لا رہے ہیں ۔ انہوں نے شرکاء کو ترغیب دی کہ وہ سیکھے گئے علم کو اپنے روز مرہ کے کاموں میں استعمال کریں ۔ اس موقع پر کمشنر سیکرٹری نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے ۔ واضح رہے کہ یہ ورکشاپ 29 جنوری کو شروع ہوئی تھی اور اس میں بنیادی طور پر مصنوعی ذہانت ( اے آئی ) اور ایڈوانسڈ ایم ایس ایکسل آپریشنز اور ان کے گورننس میں استعمال کے موضوعات کا احاطہ کیا گیا تھا ۔ 70 سے زائد شرکاء نے اس تربیتی پروگرام میں شرکت کی ۔










