سرکار نے کیا شہری ڈرینیج نظام میں بہتری کا اعتراف

سرکار نے کیا شہری ڈرینیج نظام میں بہتری کا اعتراف

سینٹرل کانٹریکٹرز کمیٹی کی سپر انٹنڈنٹ انجینئر سجاد کاوسہ کی ستائش

سرینگر// یو این ایس//جموں و کشمیر سینٹرل کانٹریکٹرز کارڈی نیشن کمیٹی نے ڈرینیج سرکل سرینگر کے سپر انٹنڈنٹ انجینئرسجاد احمد کاوسہ کو 26 جنوری کے موقعہ پر حاصل ہونے والے اعزاز پر مبارکباد پیش کی ہے اور انہیں ایک قابل اور ہونہار انجینئر قرار دیا ہے۔کارڈنیشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری فاروق احمدڈار نے کہا کہ انجینئر سجاد احمد کاوسہ نے اپنی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت سے سرینگر کے ڈرینیج نظام کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں ڈرینیج کا نظام چلانا کوئی عام کام نہیں، بلکہ اس کے لیے تجربہ، مہارت اور مستقل توجہ درکار ہوتی ہے، اور انجینئر کاوسہ نے اس کام میں اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔یو این ایس کے مطابق انہوں نے کہا کہ ان کے کام کے تحت سرینگر کے مختلف علاقوں میں ڈرینیج کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا، جس میں نالوں کی صفائی، پانی کے بہاؤ کی منظم نگرانی اور سیلاب کی صورت میں فوری ردعمل شامل ہے۔ اس سے شہری علاقوں میں پانی کے جمع ہونے اور متعلقہ مسائل میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔اس موقع پر کمیٹی کے سینئر اراکین، جن میں ارشد احمد بٹ، اشفاق احمد خان، محمد شفیع گنائی، عمر جاوید، طارق احمد کائوڈاری، منظور الحسین (ہیمو)، بلال احمد چلو، شبیر احمد کلوال، شوکت احمد وانی، عرفان رسول میر، محمد رفیق وانی، طارق احمد راہ اورطاہر احمد شامل تھے، نے بھی انجینئر سجاد احمد کاوسہ کو اعزاز سے نوازے جانے پر مبارکباد پیش کی۔کمیٹی کے مطابق انجینئر سجاد احمد کاوسہ کی خدمات نہ صرف ڈرینیج کے نظام میں بہتری کا سبب بنی ہیں بلکہ شہریوں کی حفاظت اور سہولیات کے فروغ میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔