جموں و کشمیر میں ریپبلک ڈے کی تقریبات اتحاد ، ترقی اور نئی خواہشات کی عکاسی کرتی ہیں ۔ ستیش شرما

جموں و کشمیر میں ریپبلک ڈے کی تقریبات اتحاد ، ترقی اور نئی خواہشات کی عکاسی کرتی ہیں ۔ ستیش شرما

کٹھوعہ//وزیر برائے خوراک ، سول سپلائی اینڈ کنزیومر افئیرز ، ٹرانسپورٹ ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، اے آر آئی اینڈ ٹریننگز مسٹر ستیش شرما نے77 ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر جموں و کشمیر کے عوام کو گرمجوشی سے مبارکباد دی ۔ انہوں نے ملک کے آئینی اقدار ، آزادی کے مجاہدین کی قربانیوں اور ایک مضبوط اور جامع ہندوستان کی تعمیر کیلئے اجتماعی عزم کو یاد کیا ۔ وزیر نے ترنگا لہرایا اور کٹھوعہ سپورٹس اسٹیڈیم میں پولیس ، پیرا ملٹری فورسز ، کاکج اور سکول کے طلبہ پر مشتمل مارچ پاسٹ دستوں سے سلامی لی ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ یومِ جمہوریہ محض ایک قومی تعطیل نہیں بلکہ اس دن کی یاد دہانی ہے جب 1950 میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی قیادت میں تقریباً تین سال کی انتھک کوششوں کے بعد ہندوستان کا آئین نافذ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ 26 جنوری 1930 میں ’ پورن سوراج ‘ کا عہد بھی لیا گیا تھا ، جو تاریخی اہمیت کا حامل ہے ۔ قومی اتحاد کے جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے مسٹر ستیش شرما نے کہا کہ ترنگا ہمت ، امن اور خوشحالی کی علامت ہے اور یہ ملک کے ہر کونے سے ، کنیا کماری سے کشمیر تک تنوع کے باوجود قوم کے مشترکہ دل کی دھڑکن کی عکاسی کرتا ہے ۔ وزیر موصوف نے جموں و کشمیر کے بہادر ہیروز جنرل زوراور سنگھ اور برگیڈئیر راجندر سنگھ سمیت شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور علاقے میں امن و استحکام کے تحفظ کیلئے فوج ، پولیس اور سیکورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا ۔ اپنے خطاب کے اختتام پر مسٹر ستیش شرما نے کہا کہ ترقی صرف فزیکل انفراسٹرکچر تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ اتحاد ، باہمی اخوت اور اجتماعی ذمہ داری کو مضبوط کرنے کے بارے میں ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ آئینی اقدار کو برقرار رکھیں ، نئی نسل کو تعلیم دیں اور مل کر کام کریں تا کہ معاشرے کا کوئی بھی طبقہ پیچھے نہ رہے ۔ وزیر موصوف نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ قوم کی تعمیر اور اتحاد کے لئے اپنے عزم کی تجدید کریں اور کہا کہ ترنگا محض ایک جھنڈا نہیں بلکہ قوم کی عزت و فخر ہے ۔ اسپورٹس اسٹیڈیم کٹھوعہ میں سکول کے طلبہ کی طرف سے وطن پرستی کے موضوعات پر پیش کی گئی زندہ دل ثقافتی پرفارمنس نے وہاں پر موجود لوگوں کو محسور کر دیا ۔ وزیر موصوف نے شہید خاندانوں ، میرٹ کے طلبہ ، مختلف شعبوں کے کامیاب افراد اور غیر معمولی عوامی خدمت کے حاملین کو بھی اعزاز سے نوازا ۔ تقریب میں چئیر مین ڈی ڈی سی کرنل ( ریٹائیرڈ ) مہان سنگھ ، ایم ایل اے کٹھوعہ ڈاکٹر بھارت بھوشن ، نائب چئیر مین ڈی ڈی سی رگھو نندن سنگھ ، ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ ، ایس ایس پی کٹھوعہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ڈی ڈی سی ممبر موجود تھے ۔